اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیل نے آئی این ایس اجے اور آئی این ایس نِستار کے لئےا سٹیل فراہم کر کے دفاع کے شعبے میں خود انحصاری کو مستحکم کیا ہے

Posted On: 04 AUG 2025 3:28PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل)، ہندوستان کی سب سے بڑی اسٹیل تیار کرنے والی کمپنی ہے،جو ہندوستانی بحریہ کے دو اہم بحری جہاز، ’آئی این ایس اجے‘، اور ’آئی این ایس نستار‘کیلئے  خصوصی اسٹیل کی فراہمی کے ذریعے ملک کی دفاعی خود مختاری کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان دونوں  جہازوں میں سے، آئی این ایس ’اجے‘ کو  گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹیڈ (جی آر ایس ای) نے گزشتہ جولائی میں لانچ کیا تھا جبکہ آئی این ایس ’نستار‘ کو  بھی ہندوستان شپ یارڈ لمیٹیڈ (ایچ ایس ایل)  نے گزشتہ جولائی میں  ہی کمیشن کیا تھا۔

آئی این ایس ’اجے‘کے لئے سیل نے  ضرورت کی پوری ڈی ایم آر گریڈ اسٹیل پلیٹس کی فراہمی کی ہے، جو اس اعلیٰ معیار کے اسٹیل پلیٹ کی ساختیاتی مضبوطی  اور اسٹیلتھ صلاحیتوں کے لئے اہم ہے۔ آئی این ایس ’ اجے‘  کوگارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ  (جی آر ایس ای) نے تیار کیا ہےاور یہ آٹھواں اور آخری مقامی اینٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ(اے ایس ڈبلیو-ایس ڈبلیو سی) ہے ۔

اسی طرح سے سیل نے حال ہی میں کمیشن کئے گئے آئی این ایس ’نستار‘ کے لیے درکار خصوصی گریڈ پلیٹوں کی پوری مقدار فراہم کی ہے۔ آئی این ایس نستار ہندوستان کا پہلا مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا گیا ڈائیونگ سپورٹ ویسل (ڈی ایس وی) ہے۔ ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذریعہ شروع کردہ آئی این ایس نستار،  آبدوز کے بچاؤ کے کاموں، گہرے سمندر میں غوطہ خوری اور مسلسل گشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

سیل، ہندوستان کی بحری طاقت کو مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے، جو قومی دفاعی اہداف کے لئے کمپنی کے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ’آتم نر بھر بھارت‘کی تعمیر میں سیل کے اٹوٹ کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اسٹیل کے فی ٹن کے ساتھ، سیل ہندوستان کی سمندری تیاری اور دفاعی اعتماد کی بنیاد کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ خ م

U.NO.4002


(Release ID: 2152129)