ریلوے کی وزارت
مرکزی وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو نے بھاؤ نگر میں تاجروں، کاروباریوں، صنعت کاروں اور ممتاز شہریوں کے ساتھ ‘وکست بھارت سمواد’ کا انعقاد کیا
وندے بھارت مکمل طور پر دیسی ساختہ ٹرین ہے جو عالمی معیار کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے: مرکزی وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو
Posted On:
03 AUG 2025 8:40PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو نے بھاؤ نگر کے اسکان فرن میں تاجروں، کاروباریوں، صنعت کاروں اور ممتاز شہریوں کے ساتھ ‘وکست بھارت سمواد’ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر محنت اور روزگار، امور نوجوانان اور کھیل کے وزیر ڈاکٹر من سکھ بھائی منڈاویہ اور امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزیر مملکت محترمہ نیمو بین بمبھنیا بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر موجود تھے۔

دوسرے ممالک کے مقابلے ہندوستان کی مضبوط اور مسلسل بڑھتی ہوئی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ جہاں عالمی معیشتوں کی شرح نمو کووڈ- 19 وبائی امراض کے بعد کم ہوئی ہے، ہندوستان کی شرح نمو میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ فخر اور خوشی دونوں کی بات ہے۔ 31 مارچ 2025 تک 331 لاکھ کروڑ روپے کی معیشت کے ساتھ ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرا ہے۔
ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی قد اور صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مقامی مینوفیکچرنگ کے بارے میں بھی معلومات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے وندے بھارت ٹرین کی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ مکمل طور پر مقامی عالمی معیار کی ٹرین ہے جو جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے قومی مشن میں حصہ لیں۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے میدان میں ہندوستان کی کوئی شناخت نہیں تھی۔ تاہم، گزشتہ دہائی میں، ہندوستان 150 بلین ڈالر کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے ساتھ ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ یہی نہیں، ہندوستان اب سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں بھی عالمی سطح پر اپنا ایک اہم مقام حاصل کر رہا ہے۔
‘ وکست بھارت سمواد’ کے تحت مقامی صنعت کاروں اورممتاز شہریوں نے مرکزی وزیر کے ساتھ بھاؤنگر کے مسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایف ٹی آر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جناب اشونی ویشنو نے یقین دلایا کہ مستقبل میں ایف ٹی آر سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے بھاؤ نگر میں ایک کنٹینر پورٹ کو فروغ دینے کا بھی اعلان کیا، اس خطے کی ترقی و فروغ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ جب ایس ٹی پی آئی (سافٹ ویئر ٹکنالوجی پارکس آف انڈیا) کے ذریعہ بھاؤنگر میں آئی ٹی پارک قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو وزیر موصوف نے فوری طور پر متعلقہ افسران سے فون پر بات کی اور اس سہولت کو منظور کروانے کے بارے میں مثبت رویہ کا اظہار کیا ۔
محنت اور روزگار، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر ڈاکٹر من سکھ بھائی منڈاویہ نے، بھاؤ نگر کے ساتھ جناب ویشنو کی طویل مدتی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے ان کے دورے کے لیے لوگوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وکست بھارت سمواد کا انعقاد حکومت کی جانب سے بھاؤ نگر کی ترقی کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے ہندوستان کے سفر کے تناظر میں مستقبل کی پالیسیوں اور منصوبوں کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزیر مملکت، محترمہ نیمو بین بمبھنیا نے بھاؤ نگر کے لوگوں کی جانب سے ریل کے وزیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خطے میں ریلوے کی بہتر سہولیات کے لیے مختلف مطالبات کو قبول کرنے اور ان پر عمل درآمد کیا۔

پروگرام کے آغاز میں ایم ایل اے جناب جیتو بھائی واگھانی نے خیرمقدمی تقریر کی۔ آخر میں تاجروں، صنعت کاروں، تاجروں، کاروباریوں ، ممتاز شہریوں اور مختلف تنظیموں نے مرکزی وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو کو اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر ایم ایل اے ارجن بھائی موڈھواڈیا، سیجل بین پانڈیا، گوتم بھائی چوہان، میئر بھرت بھائی براڑ، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر منیش کمار بنسل، کمشنر این کے۔ مینا، ضلع ترقیاتی افسر ہنول چودھری، پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرشد پٹیل اور بھاؤ نگر کے کئی افسران اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔
*******
ش ح- ظ ا-ش ب ن
UR No.3879
(Release ID: 2152022)