مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل  نے یوم آزادی کے موقع پر ایک ماہ کے لیےمفت فور-جی خدمات فراہم کرنے کے لیے‘‘ فریڈم پلان’’ پیش کیا

Posted On: 01 AUG 2025 6:12PM by PIB Delhi

ہندوستان کی قابل اعتماد سرکاری ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے آج انتہائی متوقع ‘فریڈم پلان’ لانچ کیا۔ایک محدود مدت کے لیے  ایک روپے (1؍روپے)میں پیش کیا گیایہ پلان صارفین کو پورے  ایک مہینے کے لیے بی ایس این ایل کی 4 جی موبائل خدمات کو آزمانے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہ پلان بی ایس این ایل کی جانب سےہندوستان کے یومِ آزادی کے موقع پر شروع کیا گیا ہے اور شہریوں کو  ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ 4-جی ٹیکنالوجی کا مفت تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتاہے۔

  • پلان میں شامل ہیں:
  • لا محدود وائس کالز (لوکل/ایس ٹی ڈی)
  • 2 جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹا یومیہ
  • 100 ایس ایم ایس یومیہ  اور بی ایس این ایل سم-بالکل مفت

پلان کا اعلان کرتے ہوئےبی ایس این ایل کے چیئر مین و منیجنگ ڈائریکٹر جناب اے رابرٹ جے روی نےکہا:

‘‘بی ایس این ایل کا4-جی ‘آتم نربھر بھارت’ مشن کے تحت ڈیزائن، تیار اور نافذ کیا گیا ہے — ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستان کو اُن چند ممالک کی صف میں لا کھڑا کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنا خود کا ٹیلی کام اسٹیک تیار کیا ہے۔ ہمارا‘فریڈم پلان’ ہر ہندوستانی کو یہ موقع دیتا ہے کہ وہ اس  دیسی نیٹ ورک کو 30 دنوں کے لیے مفت میں آزما سکیں  اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بی ایس این ایل کا فرق ضرور محسوس کریں گے۔’’

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس این ایل پورے ملک میں ‘میک اِن انڈیا’ ٹیکنالوجی کے ذریعے 1,00,000 ،4- جی سائٹس قائم کر رہا ہے اور یہ پہل ایک محفوظ، اعلیٰ معیار اور سستی موبائل کنیکٹیویٹی کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

شہری بی ایس این ایل کا ‘فریڈم پلان’ حاصل کرنے کے لیے قریبی بی ایس این ایل کسٹمر سروس سینٹر، ریٹیلر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ٹول فری نمبر 1800-180-1503 پر کال کر سکتے ہیں۔

‘‘بی ایس این ایل کے میڈ ان انڈیا 4 -جی کے ساتھ آزادی کا جشن منائیں’’

 

****

U.N-3815

(ش ح۔ م ع ن۔ن م)


(Release ID: 2151527)