صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بچوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں اپ ڈیٹ
ملک میں ٹکیہ کاری مہم کے تحت بچوں کو 11 ویکسین مفت پلائی جاتی ہیں
بچوں اور حاملہ خواتین کو ویکسین خوراک پلانے کے لیے ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہفتہ وار بنیاد پر معمول کے امیونائزیشن سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے
حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کو بہتر بنانے کے اقدامات کے طور پر، حمایت، سماجی نقل و حرکت، کنبہ کی سطح پر باہمی رابطے اور میڈیا مصروفیت جیسے اہمیت کے حامل اقدامات کئے جاتے ہیں
تیز تر مشن اندرا دھنش، یونیورسل امیونائزیشن پروگرام کے تحت خصوصی کیچ اپ ٹیکہ کاری مہم ایسے علاقوں میں چلائی گئی جہاں حفاظتی ٹیکوں کی کم کوریج کم تھی تاکہ بچ جانے والے اور چھوڑے گئے بچوں اور حاملہ خواتین کو ویکسین لگائی جا سکے
پلس پولیو پروگرام کے ایک حصے کے طور پر حفاظتی ٹیکوں کے قومی دن جیسی خصوصی ٹیکہ کاری مہم یں ہر سال چلائی جاتی ہیں
प्रविष्टि तिथि:
01 AUG 2025 2:29PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت بچوں کو 11 ویکسین مفت پلائی جاتی ہیں۔ ان ویکسین کے نام درج ذیل ہیں:
- ہیپاٹائٹس بی ویکسین
- اورل پولیو ویکسین (او پی وی)
- بیسلس کیلمٹ جیورن ویکسین (بی سی جی)
- انجیکٹبل پولیو ویکسین (آئی پی وی)
- پینٹا ویلنٹ ویکسین
- روٹا وائرس ویکسین (آر وی وی)
- نیوموکوکل کنجوگیٹ ویکسین (پی وی سی )
- میزلس اینڈ روبیلا ویکسین (ایم آر)
- ڈپتھیریا پرٹیوسس ٹیٹنس ویکسین (ڈی پی ٹی)
- ٹیٹنس اینڈ ایڈلٹ ڈپتھیریا کی ویکسین (ٹی ڈی) اور
- جیپنیز انسیفلائٹس ویکسین (جی ای)
بچوں اور حاملہ خواتین کو ویکسن خوراک پلانے کے لیے ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہفتہ وار بنیادپر معمول کے امیونائزیشن سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر سیشن سے پہلے، متعلقہ علاقے کی آشا کارکن گھر گھر جا کر استفادہ کنندگان کو ٹیکہ کاری اجلاس کی جگہ کے بارے میں بتاتی ہیں اور بچوں اور حاملہ خواتین کو ویکسینیشن کے دن آکر ٹیکہ لگوانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ملک میں ویکسین کی کوریج کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے، انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن یعنی (اطلاعات تعلیم اور مواصلات) (آئی ای سی) سرگرمیاں پورے ملک میں نافذ کی جاتی ہیں۔ آئی ای سی کی نشریات سروس براڈکاسٹرز جیسے کہ دوردرشن کے ذریعے میڈیا کی مشہور شخصیات، ریڈیو جِنگلز اور یوٹیوب پوڈکاسٹ کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ ایکس ہینڈل، انسٹاگرام ہینڈل اور فیس بک پیج جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کیے جاتے ہیں۔ مائکنگ، پوسٹرز اور گروپ میٹنگز جیسی مقامی کمیونٹی کی سطح کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ملک میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ویکسینیشن مہم اور صحت سے متعلق بیداری پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی گئی کوششیں درج ذیل ہیں:-
- ریاستی ٹاسک فورس آن امیونائزیشن (ایس ٹی ایف آئی)، ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس آن امیونائزیشن (ڈی ٹی ایف آئی) اور بلاک ٹاسک فورس آن امیونائزیشن (بی ٹی ایف آئی) ویکسینیشن مہم کے مؤثر نفاذ کو یقینی بناتے ہیں جو کہ باقاعدگی سے چلائی جا رہی ہیں۔
- حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کو بہتر بنانے کے اقدامات کے طور پر حمایت، سماجی نقل و حرکت، کنبہ کی سطح پر بین ذاتی رابطے اور میڈیا کی شمولیت جیسے اہمیت کے حامل اقدامات کئے جاتے ہیں۔
- تیز تر مشن اندرا دھنش، یونیورسل امیونائزیشن پروگرام کے تحت خصوصی کیچ اپ ٹیکہ کاری مہم ایسے علاقوں میں چلائی گئی جہاں حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کم تھی تاکہ بچوں اور حاملہ خواتین کو ٹیکے لگائے جا سکیں۔
- پلس پولیو پروگرام کے ایک حصے کے طور پر قومی حفاظتی ٹیکوں کے دن (این آئی ڈیز) جیسی خصوصی ٹیکہ کاری مہم ہر سال چلائی جاتی ہیں۔
- حفاظتی ٹیکوں کی سرگرمیوں کے لیے مقررہ دنوں پر ولیج ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈے (وی ایچ این ڈی) کی میزبانی کرنا۔
- صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بچوں اور حاملہ خواتین کی ویکسینیشن کی تمام تفصیلات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن اور ریکارڈنگ کے لیے یو- وِن پورٹل شروع کیا ہے۔
*************
(ش ح ۔ش م ۔اک م (
U. NO. 3782
(रिलीज़ आईडी: 2151412)
आगंतुक पटल : 8