وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا 8 اگست 2025 کو ‘شمال مشرقی ہندوستان میں تعلیم کی ترقی’ کے موضوع پر ایک نمائش کا انعقاد کرے گا

Posted On: 31 JUL 2025 1:28PM by PIB Delhi

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا شعبہ اعلیٰ تعلیم ناگالینڈ کے اشتراک سے 8 اگست 2025 کو شمال مشرقی ہندوستان میں تعلیم کی ترقی کے عنوان سے ایک نمائش کا انعقاد کر رہا ہے۔ناگالینڈ کے گورنر جناب ایل اے گنیسن نےخلوص کے ساتھ اس نمائش کا افتتاح کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ یہ تقریب 8 اگست 2025 (بروزجمعہ) کو کیپیٹل کنونشن سینٹر، کوہیما، ناگالینڈ میں منعقد ہو گی، جس میں ناگا لینڈ کے اعلیٰ تعلیم و سیاحت کے وزیر جناب ٹیم جن اِمنا اَلونگ اور وزارت ثقافت  میں جوائنٹ سکریٹری اور آرکائیوز کے ڈائریکٹر جنرل جناب سمر نندہ بھی موجود ہوں گے۔

یہ نمائش اس خطے کے منفرد تعلیمی سفر کا جامع جائزہ پیش کرتی ہے، جو قبائلی روایات، لسانی تنوع، مشنری اثرات، نوآبادیاتی ورثے اور آزادی کے بعد کی ترقی سے تشکیل پایا ہے۔

شمال مشرقی ہندوستان کی تعلیمی ترقی مقامی علم کے نظام اور رسمی اداروں کے ایک متحرک امتزاج کی عکاسی کرتی ہے، جو قبائلی زبانی تعلیم سے لے کر جدید جامعات تک کے سفر کو بیان کرتی ہے۔ اس نمائش میں خطے کے تعلیمی منظرنامے میں اہم سنگ میلوں کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام اور ایسی پالیسی اقدامات شامل ہیں، جنہوں نے شمولیت اور علاقائی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

عوامی فہم کو گہرا کرنے کے لیے اس نمائش میں اس ورثے کو موضوعاتی زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جو اصل آرکائیول دستاویزات پر مبنی ہے۔ ان میں سرکاری فائلیں، معروف شخصیات کے نجی کاغذات، تصاویر، نایاب مخطوطات اور نیشنل آرکائیوز و ناگالینڈ اسٹیٹ آرکائیوز میں محفوظ سرکاری ریکارڈ شامل ہیں۔

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، وزارتِ ثقافت کے تحت ایک منسلک  محکمہ  ہے۔ اسے 11 مارچ 1891 کو کلکتہ (اب کولکتہ) میں‘امپیریل ریکارڈ ڈپارٹمنٹ’کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ 1911 میں دارالحکومت کی کلکتہ سے دہلی منتقلی کے بعد نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی موجودہ عمارت 1926 میں تعمیر کی گئی، جسے سر ایڈون لیوٹینز نے ڈیزائن کیا تھا۔ تمام ریکارڈز کی کلکتہ سے نئی دہلی منتقلی 1937 میں مکمل ہوئی۔ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا،‘پبلک ریکارڈز ایکٹ 1993’ اور ‘پبلک ریکارڈ رولز 1997’ کے نفاذ کے لیے بھی مرکزی ادارہ ہے۔

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ذخیرے میں اس وقت 34 کروڑ سے زائد صفحات پر مشتمل عوامی ریکارڈز کا مجموعہ موجود ہے، جن میں فائلیں، جلدیں، نقشے، وہ بلز شامل ہیں جن پر صدرِ جمہوریہ نے دستخط کیے، معاہدے، نایاب مخطوطات، مشرقی ریکارڈز، نجی کاغذات، نقشہ جاتی ریکارڈز، گزٹ اور گزٹیئرز کے اہم مجموعے، مردم شماری کے ریکارڈز، اسمبلی و پارلیمنٹ کی تقاریر، ممنوعہ ادب، سفرنامے وغیرہ شامل ہیں۔ اورینٹل  ریکارڈز کی ایک بڑی تعداد سنسکرت، فارسی، اڑیہ وغیرہ زبانوں میں ہے۔

****

U.N-3674

(ش ح۔م ع ن ۔ش ا)


(Release ID: 2150626)