اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی پالیسی کے تحت اقلیتی برادریوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کررہی ہے


حکومت نے مختلف اسکیموں/پروگراموں کی نگرانی کے لیے مختلف مانیٹرنگ میکانزم/ایجنسیاں متعارف کرائی ہیں

Posted On: 30 JUL 2025 2:01PM by PIB Delhi

اقلیتی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ،ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15 (1) اور (2)، 16 (1) اور (2)، 25 (1)، 26، 28 اور 29 (2) اقلیتوں سمیت ہندوستانی شہریوں کو امتیازی سلوک کے خلاف آزادی اور تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ آرٹیکل 30(1)، 30(اے1) اور 30(2) خاص طور پر اقلیتوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کی اپنی پالیسی کے تحت، حکومت نے ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کیں، جن میں چھ (6) مرکزی طور پر نوٹیفائڈ اقلیتی برادریاں شامل ہیں۔ جس میں مسلم، بدھ، عیسائی، جین، پارسی اور سکھ، خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقات شامل ہیں۔

حکومت نے اسکیموں کے تحت تمام اہل استفادہ کنندگان کا احاطہ کرنے کے لیے ایک جامع انداز اپنایا۔ اس طرح کی کچھ اسکیموں کو ان کی کوریج اور دائرہ کار کو بڑھا کر تمام اہل استفادہ کنندگان کے لیے ہمہ گیر بنانے کے لیے دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا۔ حکومت کے جامع نقطہ نظر کے تحت، بہت سی اسکیموں/اجزاء کومرکزی دھارے میں شامل کیا ہے۔

جاری اسکیموں کو لاگو کرنے کے لیے، حکومت ہند نے اب مختلف اسکیموں/پروگراموں کی نگرانی کے لیے نیتی آیوگ کے ترقیاتی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفس (ڈی ایم ای او) جیسے مختلف نگرانی کے طریقہ کار/ ایجنسیوں کو متعارف کرایا ہے۔ڈی ایم ای او کو حکومت ہند (جی او آئی) کی اسکیموں، پروگراموں اور اقدامات کے نفاذ اور خدمات کی فراہمی کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے ان پر عمل آوری کی نگرانی اور جائزہ لینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ ڈی ایم ای او، نیتی آیوگ کو سونپا گیا آؤٹ پٹ-آؤٹکم مانیٹرنگ فریم ورک (او او ایم ایف) اسکیم کے مقاصد، یا 'نتائج' کے حصول کے لیے قابل پیمائش اشارے فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، متعلقہ وزارتوں/محکموں کے پاس اپنی اپنی ا سکیموں میں ان بلٹ مانیٹرنگ میکانزم ہے اور وہ اپنی اپنی اسکیموں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہے ہیں۔

****

ش ح۔ ع و۔اش ق

U NO: 3587


(Release ID: 2150141)