وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے پرلے میزائل کے2 مرحلہ وار ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کیے

Posted On: 29 JUL 2025 12:53PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 28 اور 29 جولائی 2025 کو اڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے پرلے میزائل کے لگاتار دو کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کئے۔ میزائل سسٹم کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم رینج کی صلاحیت کی توثیق کرنے کے لیے فلائٹ ٹیسٹ یوزر ایویلیویشن ٹرائلز کے ایک حصے کے طور پر کیے گئے۔ میزائلوں نے درست طریقے سے مطلوبہ رفتار کی پیروی کی اور تمام آزمائشی مقاصد کو پورا کرتے ہوئے پن پوائنٹ کی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔ تمام ذیلی نظاموں نے توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن کی تصدیق انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) کے ذریعے تعینات کیے گئے مختلف ٹریکنگ سینسرز کے ذریعے کیپچر کیے گئے ٹیسٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی تھی، جس میں نامزد امپیکٹ پوائنٹ کے قریب جہاز پر تعینات آلات شامل ہیں۔

image00184KP.jpg

پرلے ملک میں ہی تیار کردہ ٹھوس پروپیلنٹ نیم بیلسٹک میزائل ہے جو اعلیٰ درستگی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین رہنمائی اور نیویگیشن کو استعمال کرتا ہے۔ یہ میزائل مختلف اہداف کے خلاف متعدد قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام ریسرچ سنٹر عمارت نے ڈی آر ڈی او کی دیگر لیبارٹریوں- ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، ایڈوانسڈ سسٹمز لیبارٹری، آرمامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری، ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیبارٹری، ٹرمینل بیلسٹکس ریسرچ لیبارٹری، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ای اسٹیبلشمنٹ وغیرہ کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ صنعتی شراکت دار - بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ اور بہت سی دوسری صنعتیں اورایم ایس ایم ای ایس۔

فلائٹ ٹیسٹوں کا مشاہدہ ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدانوں، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ کے نمائندوں نے کیا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل خطرات کے خلاف مسلح افواج کو مزید تکنیکی قوت فراہم کرے گا۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس  پہلے مرحلے کےفلائٹ ٹیسٹوں کی کامیاب تکمیل مستقبل قریب میں اس نظام کو مسلح افواج میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

*****

 

 ( ش ح۔ ع و۔اش ق)

U. No. 3494


(Release ID: 2149636)