وزارت خزانہ
اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) نے اہم سنگ میل حاصل کیا، مجموعی اندراج 8 کروڑ سے تجاوز
Posted On:
25 JUL 2025 5:44PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی اہم سماجی تحفظ کی اسکیم اٹل پنشن یوجنا( اے پی وائی) اور جسے پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ایف آر ڈی اے) کے تحت چلایا جا رہا ہے، اس اسکیم نے موجودہ مالی سال (26-2025) میں ہی 39 لاکھ نئے سبسکرائبرز کے اضافے کے ساتھ 8 کروڑ کل مجموعی اندراجات کا ہدف عبور کرلیا ہے، ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ کامیابی ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے، جب یہ اسکیم 9 مئی 2015 کو شروع ہونے کے بعد اپنی 10ویں سالگرہ منا رہی ہے۔
اٹل پنشن یوجنا کا آغاز ہندوستان کے تمام شہریوں کے لیے ایک عالمی سماجی تحفظی نظام قائم کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ یہ ایک رضاکارانہ اور شراکت داری پر مبنی پنشن اسکیم ہے، جو خاص طور پر غریب، محروم اور غیر منظم شعبے کے کارکنوں پر مرکوز ہے۔ اس کی نمایاں کامیابی تمام بینکوں، ڈاک کے محکمے(ڈی ا و پی)، ریاستی سطح/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر بینکروں کی کمیٹیوں کی پرخلوص اور انتھک کوششوں اور حکومت ہند کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے۔ پی ایف آر ڈی اے نے اس اسکیم کے فروغ کے لیے مختلف ذرائع جیسے عوامی رابطہ پروگرام، تربیتی نشستیں، کثیر لسانی کتابچے، میڈیا مہمات اور باقاعدہ جائزوں کے ذریعے فعال کردار ادا کیا ہے۔
اٹل پنشن یوجنا کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ‘سمپورن سرکشا کوَوچ' (مکمل تحفظی ڈھال) فراہم کرے — یعنی 60 سال کی عمر کے بعد1,000 سے 5,000 روپےتک ماہانہ پنشن کی ضمانت، ممبر کی وفات کے بعد شریکِ حیات کو وہی پنشن اور دونوں کے انتقال کے بعد جمع شدہ فنڈ کی رقم نامزد شخص کو ادا کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم 18 سے 40 سال کی عمر کے تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے کھلی ہے، بشرطیکہ وہ انکم ٹیکس دہندہ نہ ہوں اور نہ پہلے کبھی رہا ہو۔
‘‘اے پی وائی کا ساتھ ہے تو جیون کا سرکھشا کوچ ساتھ ہے’’
("एपीवाई का साथ है, तो जीवन का सुरक्षा कवच साथ है।")
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن-ن م
U-NO: 3327
(Release ID: 2148552)