وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت: وزارتِ دفاع نے بھارتی فوج کے لیے فضائی دفاع کے فائر کنٹرول راڈارز کی فراہمی کے لیے بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ ( بی ای ایل ) کے ساتھ2000 کروڑ روپے کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں
Posted On:
25 JUL 2025 3:16PM by PIB Delhi
وزارتِ دفاع (ایم او ڈی ) نے بھارتی فوج کے لیے فضائی دفاع کے فائر کنٹرول راڈارز کی خریداری کے سلسلے میں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ ( بی ای ایل ) کے ساتھ تقریباً2000 کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ طے کیا ہے۔ یہ معاہدہ(ملک میں ہی ڈیزائن ، فروغ اور تیار ی ) خرید زمرے کے تحت کیا گیا ہے۔
اس معاہدے پر 25 جولائی ،2025 ء کو نئی دلّی میں وزارتِ دفاع اور بی ای ایل کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کئے گئے اور اس معاہدے کا تبادلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ بھی موجود تھے۔

کم از کم70 فی صد مقامی طور پر تیار ساز و سامان پر مشتمل یہ فائر کنٹرول راڈارز فضاء سے آنے والے تمام اقسام کے خطرات ، جن میں لڑاکا طیارے، حملہ آور ہیلی کاپٹرز اور دشمن کے ڈرونز شامل ہیں ، کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ حصولیابی فضائی دفاعی رجمنٹس کی جدید کاری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور بھارتی فوج کی عملی تیاری کو مزید مؤثر بناتی ہے، ساتھ ہی یہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
اس خریداری سے مقامی دفاعی صنعتوں کو مضبوطی فراہم کی جا سکے گی ۔ اس سلسلے میں یہ ایک فیصلہ کن قدم ثابت ہو گا، جو بھارتی ایم ایس ایم ایز کو پرزہ جات کی تیاری اور خام مال کی فراہمی کے ذریعے فروغ دے گا ۔
.................. . ........
( ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )
U. No. 3307
(Release ID: 2148407)
Visitor Counter : 3