ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلو ہتھ کرگھا صنعت کی صورتحال

Posted On: 25 JUL 2025 1:56PM by PIB Delhi

چوتھی آل انڈیا ہینڈلوم(ہتھ کرگھا) مردم شماری 20-2019کے مطابق ملک بھر میں 31.45 لاکھ گھرانے ہیں، جن میں 35.22 لاکھ ہتھ کرگھابُنکر اور متعلقہ کارکن شامل ہیں۔ اس کے مطابق ملک میں تقریباً 31.45 لاکھ گھریلو ہتھ کرگھا یونٹس فعال ہیں۔

ہتھ کرگھا  ایک غیر منظم شعبہ ہے، جس میں حکومت بُنکروں/کارکنوں کو براہِ راست روزگار فراہم نہیں کرتی۔ ہینڈلوم بُنکر/کارکن روایتی مہارتوں پر مبنی سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں، جو انہیں خود روزگار فراہم کرتی ہیں۔ تاہم وزارتِ ٹیکسٹائل ملک بھر میں ہینڈلوم (ہتھ کرگھا)کے فروغ اور بُنکروں کی فلاح و بہبود کے لیے (i) نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور (ii) خام مال سپلائی اسکیم(آر ایم ایس ایس) نافذ کر رہی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت، مستحق ہینڈلوم ایجنسیوں/بُنکروں کو خام مال، جدید لومز اور معاون آلات کی خریداری، شمسی روشنی کے یونٹس، ورکشاپ کی تعمیر، مہارتوں کی تربیت، مصنوعات اور ڈیزائن کی ترقی، تکنیکی اور عمومی بنیادی ڈھانچے، مارکیٹنگ، بُنکروں کی مدرا اسکیم کے تحت رعایتی قرضے، سماجی تحفظ اور تنگ دستی کی حالت میں ایوارڈ یافتہ بُنکروں کو ادائیگی وغیرہ کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

این ایچ ڈی پی اور آر ایم ایس ایس کی اسکیموں کے تحت گزشتہ پانچ سالوں یعنی2020-21 سے 2024-25کے دوران 1,516 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے، جن میں سے 1,480.71 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

اسکیموں کو جاری رکھنے یا نئی اسکیمیں تیار کرنے سے قبل موجودہ اسکیموں کے اثرات کا مطالعہ کیا  جاتاہے۔ این ایچ ڈی پی اور آر ایم ایس ایس کو سابقہ اسکیموں کے تیسرے فریق کے ذریعے کیے گئے اثراتی جائزے کے بعد22-2021 سے26-2025 کے دوران نافذ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل  جناب گری راج سنگھ نے فراہم کی۔

 

* * * ** * * *

ش ح۔م ع ن-ن م

U-NO: 3303

 


(Release ID: 2148396)