خلا ء کا محکمہ
پارلیمانی سوال: خلائی ٹیکنالوجی میں آندھرا پردیش کی صلاحیت
Posted On:
24 JUL 2025 3:33PM by PIB Delhi
ان-اسپیس نے آندھرا پردیش سمیت مختلف ہندوستانی ریاستوں سے رابطہ کیا ہے اور خلائی مینوفیکچرنگ کےکلسٹر قائم کرنے میں ان کی دلچسپی طلب کی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شناخت کردہ خلائی مینوفیکچرنگ کلسٹر کے اندر مشترکہ تکنیکی سہولت قائم کرنے کے لیے ان-اسپیس ریاستی حکومت کو تکنیکی مشاورت فراہم کرے گا۔ حکومتِ آندھرا پردیش نے حال ہی میں خلائی شعبے کے لیے ریاستی سطح کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
ان-اسپیس سہولت کی سرپرستی، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مالی مدد وغیرہ کی شکل میں غیر سرکاری اداروں(این جی ای) کی مدد کر رہا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، آندھرا پردیش میں قائم کل 11 این جی ای، ان-اسپیس میں رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے 9 اسٹارٹ اپ ہیں۔جبکہ 11 میں سے صرف 1 این جی ای نے سہولت ، بیج فنڈ اور اجازت کے سلسلے میں ان-اسپیس سے مدد حاصل کی ہے۔
خلائی انجینئرنگ کی اہلیت اور صنعت کاری کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل تعلیمی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں:
- خلائی شعبے میں صنعت اور تعلیمی طبقے کی ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، ان-اسپیس نے خلائی شعبے کا احاطہ کرتے ہوئے 10 قلیل مدتی ہنرمندی کی ترقی کے کورسز کا انعقاد کیا ہے۔
- ہندوستان میں تعلیمی اداروں میں خلائی ٹیکنالوجی کی تعلیم کو آسان بنانے اور فروغ دینے کے لیے ہندوستان میں خلائی ٹیکنالوجی کی تعلیم کو اپنانے کے لیے ایک قومی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
- خلائی ٹیکنالوجی میں بی ٹیک مائنر ڈگری کے لئے نصاب تیار کیا اور اسی کو اے آئی سی ٹی ای نے منظور کیا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او ، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمے کے وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ک ح- م ق ا)
U. No.3284
(Release ID: 2148239)