صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سوہرائی، پٹ چتر اور پٹوا آرٹ کے فنکاروں نے "آرٹسٹس اِن ریزیڈنس" پروگرام کے تحت صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 24 JUL 2025 4:55PM by PIB Delhi

فنکاروں کے ایک  گروپ نے آج (24 جولائی 2025) کو راشٹرپتی بھون میں صدرِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ سوہرائی، پٹ چتر اور پٹوا آرٹ کی نمائندگی کرنے والے 29 فنکار 14 جولائی سے 24 جولائی 2025 تک راشٹرپتی بھون میں مقیم رہے۔ جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے  ان فنکاروں نے راشٹرپتی بھون کے "کلا اتسو 2025" کے دوسرے ایڈیشن - 'آرٹسٹس اِن ریزیڈنس پروگرام' - میں شرکت کی۔

1.jpg

2.jpg

'آرٹسٹس اِن ریزیڈنس' پروگرام - کلا اتسو - بھارت کی فنکارانہ روایتوں کے جذبے کا جشن ہے، جو زندہ فنونِ لطیفہ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور ثقافتی شناخت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے باعث ترغیب  ہے۔ اس کلا اتسو نے دیسی، قبائلی اور روایتی فنکاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم بھی فراہم کیا ہے جنہوں نے نسل در نسل مختلف فن پاروں کو زندہ رکھا ہے۔

3.jpg

4.jpg

صدرِ جمہوریہ نے فنکاروں کی جانب سے قیام کے دوران تخلیق کردہ فن پاروں کی نمائش دیکھی۔ انہوں نے بھارت کی اہم روایتی فنونِ لطیفہ میں فنکاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کے آئندہ فنکارانہ  کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

5.jpg

6.jpg

*****

ش ح-م‌ش۔ ف ر

UR No-3212


(Release ID: 2147880)