مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاؤں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات

Posted On: 24 JUL 2025 4:19PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے مواصلات اور دیہی ترقیات ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 2ٹائر اور 3 ٹائر شہروں میں کئے گئے اہم اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • جین-نیکسٹ سپورٹ فار انوویٹو اسٹارٹ اپس (جینیسس) تقریباً 1600 ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کو5برسوں میں 490 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ دریافت کرنے، پروان چڑھانے اور فروغ دینے کے لیےوسعت دے گا؛
  • انڈیا بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ پروموشن اسکیم(آئی بی پی ایس) اور نارتھ ایسٹ بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ پروموشن اسکیم (این ای بی پی ایس) کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے  اور 104 چھوٹے شہروں/قصبوں میں 246 یونٹس قائم کر کے اور آئی ٹی و آئی ٹی ایبل پر مبنی خدمات کی ترسیل کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں؛
  • سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا کے تحت 67 مراکز قائم کیے گئے جن میں سے 59 مراکز ٹائر2 اور ٹائر3 شہروں میں ہیں۔

مارچ 2025 تک بھارت میں کل 969.10 ملین انٹرنیٹ سبسکرائبرز تھے، جن میں سے 407.69 ملین دیہی انٹرنیٹ صارفین ہیں۔ ملک میں کل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد مارچ 2021 میں 825.30 ملین  تھی جو مارچ 2025 میں بڑھ کر 969.10 ملین ہو گئی ہے۔ گاؤں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے حکومتِ ہند نے 4 جی سیچوریشن پروجیکٹس اور ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام شروع کیے ہیں تاکہ ملک بھر میں ایسے گاوں  میں 4 جی موبائل خدمات اور تیز رفتار براڈبینڈ رسائی فراہم کی جا سکے، جن کا ابھی تک احاطہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

*****

ش ح-م‌ش۔ ف ر

UR No-3204


(Release ID: 2147850)