امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  اور نیپال نے نئی دلّی میں داخلہ سکریٹری سطح کی بات چیت کی

Posted On: 23 JUL 2025 5:40PM by PIB Delhi

بھارت اور نیپال کے درمیان داخلہ سکریٹری سطح کی بات چیت 22 جولائی ، 2025 ءکو نئی دلّی میں ہوئی ۔ بھارتی وفد کی قیادت حکومت ہند کے داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن نے کی اور نیپال کے وفد کی قیادت حکومت ِنیپال کے داخلہ سکریٹری جناب گوکرنا منی دوادی نے کی ۔

 

image001VPKL.jpg

image002QS9Z.jpg

 

بات چیت کے دوران ، دونوں فریقوں نے باہمی سلامتی میں اشتراک کے ساتھ ساتھ سرحدی بندوبست کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اسے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔ ان کی بات چیت میں سرحدی ستونوں کی رکھ رکھاؤ  اور دیکھ بھال ، سرحد پار مجرمانہ سرگرمیاں ، بارڈر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے کام کاج  ، سرحدی بنیادی ڈھانچے کو خاص طور پر آئی سی پیز ، سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ، سلامتی سے متعلق مختلف اداروں کو بااختیار بنانا اور صلاحیت سازی  اور آفات سے متعلق خطرے میں کمی اور انتظام میں تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقے شامل تھے ۔ انہوں نے مجرمانہ معاملات میں باہمی قانونی مدد سے متعلق معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کیا اور نظر ثانی شدہ حوالگی معاہدے کو جلد  مکمل کرنے کی خاطر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔

 

image0035B6K.jpg

 

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ داخلہ سکریٹری کی سطح کی اگلی بات چیت نیپال میں باہمی طور پر قابل قبول تاریخ پر ہوگی ۔

 

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )

U. No. 3123


(Release ID: 2147453)