پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مختلف ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں لسانی شمولیت کو بڑھانے کے لیے تکنیکی خصوصیات کو این ای وی اے میں ضم کیا گیا

Posted On: 22 JUL 2025 6:02PM by PIB Delhi

مختلف ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں لسانی شمولیت کو بڑھانے کے لیے درج ذیل تکنیکی خصوصیات کو قومی ای-ودھان ایپلی کیشن (این ای وی اے) میں شامل کیا گیا ہے: -

• بھاشنی کے ذریعے ٹیکسٹ ٹو ٹیکسٹ مشین ٹرانسلیشن کو این ای وی اے پبلک پورٹلز (ہوم پیج اور ریاستی اسمبلی کے پورٹلز) کو 22 طے شدہ علاقائی زبانوں اور انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لیے مربوط کیا گیا ہے، اس طرح لسانی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

• تمام مواد کے ان پٹ، اسٹوریج اور بازیافت کے لیے یونیکوڈ پر مبنی انکوڈنگ فن تعمیر کو استعمال کیا جاتا ہے جو ایپلی کیشن کے کنٹینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم اس) کے اندر باہم اثر پزیری کو یقینی بناتا ہے اور کثیر لسانی رسائی کو فعال کرتا ہے۔

اے۔ پی آئی بی نے این ای وی اے پروجیکٹ کو 673.94 کروڑ روپے کی کل لاگت کے ساتھ منظور کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم (سی ایس ایس) فنڈنگ پیٹرن کی پیروی کرتا ہے جیسا کہ: -

• شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے لیے فنڈنگ 90:10 کے تناسب میں ہوگی۔

• مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے جن کے پاس مقننہ کی فنڈنگ مرکز کی طرف سے 100فیصد ہوگی۔

دیگر تمام ریاستوں کے لیے فنڈنگ 60:40 کے تناسب میں ہوگی۔

بی۔این ای وی اے کو اپنانے کے لیے کل 28 ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ نے مفاہمتی عرضداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

سی۔جون 2025 تک، این ای وی اے پلیٹ فارم کے ذریعے 19 ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کامیابی کے ساتھ مکمل طور پر ڈیجیٹل قانون سازوں میں منتقل ہو چکی ہیں۔

یہ اطلاع  پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کے ذریعہ گذشتہ روز راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3058


(Release ID: 2147046)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu