وزارت دفاع
یارڈ 3034 (اجئے) کا آغاز،اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی (جی آر ایس ای) پروجیکٹ کا آخری جہاز
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2025 5:21PM by PIB Delhi
یارڈ 3034 (اجئے) اینٹی سب میرین وارفیئر شالو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی) کا آٹھواں اور آخری جہاز ہے جسے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز(جی آر ایس ای) نے مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا گیا ہے۔ 21 جولائی 2025 کوجی آر ایس ای کولکاتہ میں چیف آف میٹریل(سی او ایم) وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ کی موجودگی میں لانچ کیا گیا ہے۔ بحری روایت کو برقرار رکھتے ہوئےمحترمہ پریا دیشمکھ نے جہاز کو لانچ کیا۔ اس تقریب میں ہندوستانی بحریہ اور جی آر ایس ای کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔
ارنالہ کلاس کا پہلا جہاز 18 جون 2025 کو شروع کیا گیا تھا اور دوسرے جہاز کی ترسیل اگست 2025 میں کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ جنگی جہاز ہندوستانی بحریہ کی زیر آب نگرانی، آبدوز شکن جنگی وارفیئر اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ یہ جہاز رول ڈیفائننگ سینسر جیسے کہ ہل ماؤنٹڈ سونار اور لو فریکونسی ویری ایبل ڈیپتھ سونار(ایل ایف وی ڈی ایس) سے لیس ہے اور جدید ترین ٹارپیڈو، اینٹی سب میرین راکٹ،این ایس جی-30 گن اور 12.7 ملی میٹرایس آر سی جی کے ذریعے فراہم کردہ فائر پاور۔ جہاز ڈیزل انجنوں سے چلتا ہے اور واٹر جیٹس کے ذریعےحر کت کرتا ے۔
ا جئے کا آغاز ہندوستانی بحریہ کی جہاز سازی ، ہتھیاروں ، سینسرز اور جدید مواصلاتی اور الیکٹرانک جنگی نظام میں خود انحصاری کی مسلسل جستجو میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ 80 فیصد سے زیادہ کے مقامی مواد کے ساتھ یہ جہاز حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کے اقدامات کی علامت ہے اور بحر ہند کے خطے میں ہمارے قومی سمندری مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے اہم صلاحیتیں فراہم کرے گا ۔
(2)BRFL.jpeg)
(1)5V8B.jpeg)
(1)A7W1.jpeg)
************
ش ح۔م ح۔ ج ا
(U: 2966)
(रिलीज़ आईडी: 2146506)
आगंतुक पटल : 10