ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پارلیمانی سوال:- مینگروو درختوں کاتحفظ
Posted On:
21 JUL 2025 3:54PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ تازہ ترین انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) 2023 کے مطابق، ملک میں مینگروو درختوں کا کل احاطہ 4,991.68 مربع کلومیٹر ہے، جو ملک کے کل جغرافیائی رقبے کا 0.15فیصدہے۔آئی ایس ایف آر 2019 اور آئی ایس ایف آر 2023 کے مقابلے میں، ملک کے مینگروو درختوں کی کوریج میں مربع کلو میٹر کا نمایاں اضافہ درج کیاگیاہے۔ آئی ایس ایف آر 2019 اور آئی ایس ایف آر 2023 کے مطابق مینگروو کوریج کی ریاست؍مرکز کے زیر انتظاخطوں کے حساب سے تفصیلات درج ذیل ٹیبل میں فراہم کی گئی ہیں۔
بجٹ اعلان24 -2023کے ایک حصے کے طور پر، ساحلی پناہ گاہوں اور ٹھوس آمدنی کے لیے مینگروو پہل (مشٹی) کا آغاز 5 جون 2023 کو کیا گیا ہے تاکہ مینگروو کو منفرد، قدرتی ماحولیاتی نظام کے طور پر بحال کیاجاسکےاور فروغ دیا جا سکے اور ساحلی پناہ گاہوں کی پائیداری کو برقرار رکھا جا سکے۔ مشٹی(ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی) کا مقصد ہندوستان کے ساحل کے ساتھ مینگروو کے جنگلات کی بحالی/جنگلات رقبے کو بڑھانے کے اقدامات کرنا ہے۔ ساحلی علاقوں کے لیے ضوابط سے متعلق نوٹیفکیشن (سی آر زیڈ) 2019 ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کے تحت مینگرووز کو ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں (ای ایس اے) کے طور پر درجہ بندی کرتا ہے جو ان علاقوں میں صرف بہت محدود سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر مینگروو کا احاطہ 1,000 مربع میٹر سے زیادہ ہو تومینگرووز کے ساتھ 50 میٹر کے بفر زون کی فراہمی کو بھی سی آر زیڈ-آ ئی اے کے طور پر بیان کیا گیا ہے ۔ایسی صورتوں میں اگر ترقیاتی عمل کے دوران کسی بھی مینگرووز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، توسی آر زیڈ 2019 کے ضابطے کے مطابق کھوئے گئے مینگرووز کی تین گنا تعداد کو دوبارہ لگایا جانا چاہیے۔ اسکے ساتھ ہی مینگروو درختوں والے علاقوں اور مینگروو ماحولیاتی نظام کو بھی ون (سنرکشن ایوم سموردھن) ادھینیم، 1980، جنگلی حیاتیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 اور ریاستی مخصوص قوانین سے متعلقہ دفعات کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
ملک میں مینگرووکےاحاطے کی ریاست اور سال وار تفصیلات ۔
(میں کلو میٹر2)
نمبرشمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں
|
آئی ایس ایف آر 2019 کے مطابق مینگروو کا درختوں کااحاطہ
|
آئی ایس ایف آر 2023 کے مطابق مینگروو کا درختوں کااحاطہ
|
1
|
آندھرا پردیش
|
404.00
|
421.43
|
2
|
گوا
|
26.00
|
31.34
|
3
|
گجرات
|
1177.00
|
1164.06
|
4
|
کرناٹک
|
10.00
|
14.20
|
5
|
کیرالہ
|
9.00
|
9.45
|
6
|
مہاراشٹر
|
320.00
|
315.09
|
7
|
اڈیشہ
|
251.00
|
259.06
|
8
|
تمل ناڈو
|
45.00
|
41.91
|
9
|
مغربی بنگال
|
2,112.00
|
2119.16
|
10
|
انڈمان اور نکوبار جزائر
|
616.00
|
608.29
|
11
|
دمن اور دیو
|
3.00
|
3.86
|
12
|
پڈوچیری
|
2.00
|
3.83
|
|
میزان
|
4,975.00
|
4991.68
|
****
ش ح۔ م ش۔اش ق
U NO: 2946
(Release ID: 2146405)