محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او نے مئی2025 کے دوران 20.06 لاکھ نیٹ ممبران کا اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ درج کیا ہے، ای پی ایف او میں9.42 لاکھ نئے ممبران شامل کئے گئے
یہ تاریخی حصولیابی عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور حکومت کےنوجوان حامی، کارکن نواز اصلاحات کے لیے غیر متزلزل عزم کا براہ راست نتیجہ ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
Posted On:
21 JUL 2025 3:51PM by PIB Delhi
ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ سے متعلق تنظمیم (ای پی ایف او) نے مئی2025 کے لیے عبوری پے رول ڈیٹا جاری کیا ہے، جس میں 20.06 لاکھ اراکین کے نیٹ اضافے کا انکشاف ہوا ہے، جو کہ اپریل2018 میں پے رول ڈیٹا ٹریکنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ اضافہ ہے۔
مزید یہ کہ، سال بہ سال تجزیہ مئی2024 کے مقابلے میں نیٹ پے رول کے اضافے میں2.84فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع اور ملازمین کے فوائد کے بارے میں بیداری میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، جس کو ای پی ایف او کے مؤثر آؤٹ ریچ اقدامات سے تقویت حاصل ہوئی ہے۔
اس کامیابی کے بارے میں اظہار کرتے ہوئے محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ ای پی ایف او نے مئی2025 میں ایک ہمہ وقتی اعلیٰ نیٹ ممبروں کا اضافہ درج کیا ہے، جو ہندوستان کے باضابطہ روزگار کے منظر نامے کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مظہر ہے۔ یہ تاریخی کامیابی وزیر اعظم نریندر مودی کی شاندار قیادت کا براہ راست نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم کی رہنمائی میں نوجوان حامی، مزدور حامی اصلاحات کے لیے غیر متزلزل وابستگی، کاروبار کرنے میں سہولت اور اقتصادی بااختیار بنانے پر ہماری توجہ کے ٹھوس نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور ہم وکست بھارت کے لیےشمولیت والے لیبر ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے پر عزم ہیں۔
ای پی ایف او پے رول ڈیٹا (مئی2025) کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:
نئے سبسکرائبرز:
ای پی ایف او نے مئی2025 میں تقریباً9.42 لاکھ نئے سبسکرائبرز کا اندراج کیا، جو کہ اپریل2025 کے مقابلے میں11.04فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ نئے سبسکرائبرز میں اس اضافے کی وجہ روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمین کے فوائد کے بارے میں بیداری میں اضافہ اور ای پی ایف او کے کامیاب آؤٹ ریچ پروگراموں کو قرار دیا جا سکتا ہے۔
15-18 سال کی عمر کا گرو پ پے رول میں اضافے کی رہنمائی کرتا ہے:
اعداد و شمار کا ایک قابل توجہ پہلو 25-18 سال کی عمر کے گروپ کا غلبہ ہے۔ ای پی ایف او نے 25-18 سال کی عمر کے گروپ میں 5.60 لاکھ نئے سبسکرائبرز کو شامل کیا، جو مئی 2025 میں شامل کیے گئےمجموعی نئے سبسکرائبرز کا 59.48 فیصد ہے۔
مزید یہ کہ، مئی 2025 کے لیے 25-18 سال کی عمر کے گروپ کے لیے نیٹ پے رول کا اضافہ تقریباً8.73 لاکھ ہے جو کہ اپریل2025 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں15.10 فیصد اور پہلی بار ملازمت کے متلاشی مئی 2024 میں پچھلے سال کے مقابلے میں0.11 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
دوبارہ شامل ہونے والے اراکین:
تقریباً16.11 لاکھ ممبران، جو ای پی ایف او سے باہر ہوباہر گئے تھے، مئی2025 میں ای پی ایف او میں پھر سے شامل ہوئے۔ یہ اعداد و شمار اپریل 2025 کے مقابلے میں2.12 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مئی 2024 کے مقابلے میں سال بہ سال ایک نمایاں14.27 فیصد اضافہ بھی ظاہر کرتا ہے۔ حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کے لیے اس طرح طویل مدتی مالیاتی بہبود کی حفاظت کی جاسکے اور ان کے سماجی تحفظ کے بڑھانے کو یقینی بنایا جاسکے۔
خواتین کی رکنیت میں اضافہ:
مئی 2025 میں تقریباً 2.62 لاکھ نئی خواتین صارفین ای پی ایف او میں شامل ہوئیں۔ جس سے اس میں اپریل2025 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں 7.08 فیصد کے اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ مئی 2024 کے مقابلے میں سال بہ سال 5.84 فیصد کی ترقی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
مزید یہ کہ ایک ماہ کے دوران خواتین کی پے رول میں نیٹ اضافہ تقریباً 4.25 لاکھ رہا، اپریل 2025 کے مقابلے میں ماہ بہ ماہ 7.54 فیصد اضافہ ہوا اور مئی 2024 کے مقابلے میں اس میں15.04 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا۔
ریاست کے حساب سے شراکت داری :
پے رول کے اعداد و شمار کا ریاستی تجزیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سرفہرست پانچ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نیٹ پے رول میں تقریباً59.98 فیصد اضافہ ہواہے، جس سے ایک ماہ کے دوران مجموعی 12.03 لاکھ نیٹ پے رول کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ تمام ریاستوں میں، مہاراشٹر ایک ماہ کے دوران نیٹ پے رول میں20.33 فیصد اضافہ کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش اور تلنگانہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے انفرادی طور پر ایک ماہ کے اندرمجموعی نیٹ پے رول میں5 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا۔
صنعت کے لحاظ سے رجحانات:
صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کا ماہ بہ ماہ موازنہ صنعتوں میں مصروف اداروں میں کام کرنے والے نیٹ پے رول کے اضافے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
- ماہرین کی خدمات،
- ٹیکسٹائلس،
- صفائی ستھرائی، جھاڑو دینے کی خدمات میں مصروف ادارے،
- ای ایل ای سی، ایم ای سی ایچ یا جی ای این - ای این جی جی پروڈکٹس،
- فنانسنگ سے متعلق ادارے ،
- ملبوسات تیار کرنا
مئی2025 کے مہینے میں مجموعی نیٹ پے رول میں سے، تقریباً44.61فیصد ماہرین کی خدمات سے متعلق ہیں، جن میں سے افرادی قوت فراہم کرنے والے تقریباً 51.71 فیصد ہیں۔ مزیدیہ کہ ماہرین کی خدمات کی علیحدگی درج ذیل ہے:
ماہرین کی خدمات کی ذیلی درجہ بندی
|
نیٹ پے رول
|
ماہرین کی خدمات (درجہ بندی نہیں کی گئی)
|
1,38,294
|
افرادی قوت فراہم کرنے والے
|
4,62,735
|
متفرق سرگرمیاں
|
1,09,234
|
عام ٹھیکیدار
|
87,378
|
سکیورٹی سے متلعق خدمات
|
97,172
|
کل تعداد
|
8,94,813
|
مندرجہ بالا پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے اور ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا بھی ایک مسلسل عمل ہے۔ لہذا پچھلے اعدادو شمار اسی وجہ سےہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتے ہیں:
- پے رول رپورٹ کی تیاری کے بعد پچھلے مہینوں کے لیے ای سی آر درج کیے جا رہے ہیں۔
- پے رول رپورٹ تیار کرنے کے بعد پہلے دائر کردہ ای سی آرز میں ترمیم کی جا رہی ہے۔
- پے رول رپورٹ تیار کرنے کے بعد پچھلے مہینوں کے اخراج کی تاریخ نشان زد کی جا رہی ہے۔
اپریل2018 کے مہینے سے، ای پی ایف او ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول کے اعداد و شمار میں، آدھار کی توثیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے ذریعے پہلی بارای پی ایف او میں شامل ہونے والے اراکین کی گنتی،ای پی ایف او کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ اراکین اور وہ لوگ جو باہر نکلے لیکن دوبارہ ممبر کے طور پر شامل بھی ہوئے، کو نیٹ ماہانہ پے رول پر پہنچنے کے لیے لیا جاتا ہے۔
****
ش ح۔ش م۔ش ت
U NO: 2942
(Release ID: 2146403)