صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے ادیکابی سرلا داس کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی اور کلنگا رتن ایوارڈ 2024 تقسیم کیے
Posted On:
15 JUL 2025 6:49PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (15 جولائی، 2025) اوڈیشہ کے کٹک میں ادیکابی سرلا داس کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی اور مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کو کلنگا رتن ایوارڈ -2024 تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ادیکابی سرلا داس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ادیکابی سرلا داس نے مہابھارت لکھ کر بھارتی ادب کو ثروت مند کیا ہے۔ انھوں نے عظیم شاعر کا یوم پیدائش منانے اور مختلف ادبی پروگراموں کے انعقاد کے لیے ’سرلا ساہتیہ سنسد‘ کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ نے جناب دھرمیندر پردھان کو کلنگا رتن ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے ادبی ایوارڈ ’سرلا سمان‘ حاصل کرنے والے جناب بیجے نائک کو بھی مبارکباد دی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا تنوع قوس قزح کی طرح ہے۔ ہمارا اتحاد صدیوں سے بہت مضبوط رہا ہے۔ ہمارے پاس بہت سی زبانیں ہیں، لیکن جذبات ایک ہیں۔ دنیا حیران ہے کہ بھارت اتنی ساری زبانوں اور بہت سارے مذاہب کے درمیان کس طرح متحد اور مربوط ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی زبانوں نے بھارتی تعلیمی روایت کو ثروت مند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020واں میں مادری زبان میں تعلیم دینے پر زور دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم بچوں کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنے میں مدد دے سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مادری زبان کے علا دیگر زبانیں بھی سیکھنی چاہئیں۔

***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2790
(Release ID: 2145004)
Visitor Counter : 6