کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی ایل میں کول انڈیا کی مکمل طور پر خواتین کےزیر انتظام   پہلی ڈسپنسری کا افتتاح


خواتین نے ایس ای سی ایل ہیڈکوارٹر، بلاسپور کے وسنت وہار ڈسپنسری کی قیادت سنبھال لی

Posted On: 14 JUL 2025 3:43PM by PIB Delhi

خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک مضبوط قدم اٹھاتے ہوئے، ایس ای سی ایل ہیڈکوارٹر، بلاسپور کی وسنت وہار ڈسپنسری کو آج باضابطہ طور پر کول انڈیا کی پہلی مکمل طور پر خواتین کے زیرِ انتظام ڈسپنسری کے طور پر افتتاح کیا گیا۔

2729 1.jpg

جناب ہریش دُہن، چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر، ایس ای سی ایل نے آج وسنت وہار ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب این۔ فرینکلن جیاکمار، ڈائریکٹر ٹیکنیکل (آپریشنز و پراجیکٹ/پلاننگ)، جناب بیرانچی داس، ڈائریکٹر (ایچ آر)، جناب ڈی۔ سنیل کمار، ڈائریکٹر (فنانس)، جناب ہمانشو جین، چیف ویجیلنس آفیسر، ایس ای سی ایل، اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

یہ پہل کوئلےکی شعبے میں خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ وسنت وہار ڈسپنسری اب مکمل طور پر خواتین پر مشتمل 14 رکنی ٹیم کے ذریعے چلائی جائے گی، جس میں ڈاکٹرز، نرسیں، فارماسسٹ اور معاون عملہ شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ایم ڈی جناب ہریش دُہن نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ کول انڈیا کی پہلی مکمل طور پر خواتین کے زیرِ انتظام ڈسپنسری کا آغاز ایس ای سی ایل میں ہوا ہے۔ کوئلہ کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی خواتین کی کوئلے کے شعبے میں بڑھتی ہوئی شراکت داری اور ان کے لیے قیادت کے مواقع کی توسیع کا تصور رکھتے ہیں۔جناب دہن نے کہا کہ یہ پہل اسی سمت ایک اہم قدم ہے، اور ہم مستقبل میں بھی ایسے کئی اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ ڈسپنسری طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، جن میں او پی ڈی خدمات، ایمرجنسی اور حادثاتی طبی خدمات، ڈریسنگ و انجیکشن روم، ای سی جی سہولت، پیتھالوجی ٹیسٹ کے لیے بلڈ کلیکشن سینٹر، اور او پی ڈی فارمیسی شامل ہیں۔

2729 2.jpg

یہ پہل نہ صرف صحت کی خدمات کے معیار اور حساسیت کو بہتر بنانے کی توقع رکھتی ہے بلکہ خواتین کی قیادت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔

 

 

UR-2729

(ش ح۔ اس ک۔ ش ت)


(Release ID: 2144527)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil