بھارتی چناؤ کمیشن
بھارتی انتخابی کمیشن نے بہار کے تقریباً تمام رائے دہندگان سے براہِ راست رابطہ بنایا ہے
بہار کے80.11 فیصد ووٹروں نے پہلے ہی اپنے اندراجی فارم جمع کرا دیے ہیں
ای سی آئی نیٹ میں نیا تصدیقی ماڈیول مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے
Posted On:
12 JUL 2025 7:36PM by PIB Delhi
بھارتی انتخابی کمیشن (ای سی آئی) مقررہ مدت 25 جولائی 2025 سے بہت پہلے اندراجی فارم کی وصولی مکمل کرنے کے لیے تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے، جس کے لیے 77,895 بی ایل اوز کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر تعینات 20,603 نئے مقرر کردہ بی ایل اوز سرگرم عمل ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ریاست بھر میں 38 ضلع چناؤ افسران (ڈی ای اوز) ، 243 اسمبلی حلقوں میں انتخابی اندراجاتی افسران (ای آر اوز) اور 963 معاون ای آر اوز کی کارکردگی پر چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کی جانب سے قریبی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ای سی آئی کی ان کوششوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مقرر کردہ تقریباً 1.5 لاکھ بی ایل اے (بی ایل ایز) بھی تعاون دے رہے ہیں، جو گھر گھر جا کر ہر اُس موجودہ ووٹر کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کا نام 24 جون 2025 کو بہار کی انتخابی فہرست میں درج تھا۔ بزرگ شہریوں، معذور ووٹروں اور دیگر کمزور طبقات کی خصوصی معاونت کے لیے 4 لاکھ سے زیادہ رضاکار سرگرم عمل ہیں۔
آج شام 6 بجے تک، تمام اہل ووٹروں کو اُن کے پتے پر فارم پہنچانے کا کام مکمل طور پر پورا ہو چکا ہے اور وصولی کا عمل بھی اپنے آخری مراحل میں ہے۔ اس وقت تک،6,32,59,497 یعنی 80.11 فیصد اندراجی فارم جمع ہو چکے ہیں۔ یعنی بہار میں ہر5 میں سے 4 ووٹروں نے اپنا فارم جمع کر دیا ہے۔ اس رفتار کے ساتھ یہ امید ہے کہ زیادہ تر فارم 25 جولائی 2025 سے پہلے جمع کر لیے جائیں گے۔
یکم اگست کو شائع ہونے والی مسودہ انتخابی فہرست میں نام شامل کروانے کے لیے ووٹروں کو اپنے اندراجی فارم، ترجیحاً، اہلیت کے دستاویزات کے ساتھ جمع کروانے ہوں گے۔ اگر کسی ووٹر کو اہلیت کے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید وقت درکار ہو تو وہ انہیں علیحدہ طور پر30 اگست تک، یعنی دعووں اور اعتراضات کی آخری تاریخ تک جمع کروا سکتا ہے۔ اس عمل میں رضاکاروں سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
وقت سے پہلے ایک اور سنگِ میل حاصل کرتے ہوئے بی ایل اوز نے آج شام 6 بجے تک 4.66 کروڑ اندراجی فارم ای سی آئی نیٹ پر ڈیجیٹائز اور اپ لوڈ کر دیے ہیں۔ ای سی آئی نیٹ ایک نیا مربوط سافٹ ویئر ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے پہلے سے موجود 40 مختلف ایپس کو ضم کر دیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-2698
(Release ID: 2144304)