امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں جمنا کی بحالی  پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیر داخلہ نے جمنا کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی صلاحیت کو 2028 تک 1500 ایم جی ڈی تک بڑھانے کی ہدایت دی

وزیر داخلہ امت شاہ نے جمنا میں ای- فلو کو فروغ دینے پر زور دیا

جمنا کی بحالی کے لیے، دریائے جمنا کے تمام ایس ٹی پی   کے بہاؤ کی تھرڈ پارٹی کوالٹی ٹیسٹنگ ہونی چاہیے

اوکھلا کےصاف  کئے گئے  پانی کو  جمنا کے بہاؤ میں چھوڑا جانا چاہیے تاکہ ندی  کے پانی کا  معیار بہتر ہو

دہلی کے ہرایک  گھر کی پانی کی فراہمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک تفصیلی سروے کرایا جائے، تاکہ پوری دہلی میں پانی کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا جا سکے

ڈیری، گایوں کے رکھنے کی جگہ(گئو شالہ)سے پیدا ہونے والے فضلے کے  انتظام کیلئے  دہلی حکومت نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی ) کے ساتھ مل کر کام کرے

دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کو آبی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایکشن موڈ میں کام کرنا چاہیے

Posted On: 11 JUL 2025 6:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جمنا کی بحالی پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب  منوہر لال، جل شکتی کے مرکزی  وزیر جناب  سی آر پاٹل، دہلی کی وزیر اعلی محترمہ ریکھا گپتا، مرکزی داخلہ سکریٹری،  دہلی کے چیف سکریٹری اور متعلقہ وزارتوں اور دہلی حکومت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

IMG_0097.JPG

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ نے  میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (DPCC) کو آبی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایکشن موڈ میں کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کو صنعتی اکائیوں سے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لئے مسلسل اور موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ دہلی کے علاوہ دیگر ریاستوں کے فضلے کے ذریعے کیمیکل بھی دریائے جمنا میں آ رہے ہیں، اس لیے ان تمام ریاستوں کو مل کر دریائے جمنا کو صاف کرنا چاہیے۔

جناب امت شاہ نے نجف گڑھ اور شاہدرا کے اہم نالوں میں بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (BOD) کو بہتر بنانے کے لیے ایکشن موڈ پر کام کرنے پر زور دیا۔ جناب امت شاہ نے دہلی کے دو اہم نالوں نجف گڑھ اور شاہدرا  نالوں کا ڈرون  کے ذریعے سروے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے ندیوں کو صاف کرنے کی کوششوں کے علاوہ قومی مشن برائے کلین گنگا (این ایم سی جی) کے بجٹ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو  کے وزیر جناب امت شاہ نے جمنا کی صفائی کے ساتھ ساتھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (STPs) کی صلاحیت بڑھانے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے 2028 تک ایس ٹی پی کی صلاحیت کو 1500 ایم جی ڈی تک بڑھانے کی ہدایت کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ تینوں ریاستوں، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش کو جمنا کی بحالی کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں اور اپنے ایس ٹی پی سے بہنے والے پانی کی جانچ میں باقاعدگی اور شفافیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے ایس ٹی پی آؤٹ فلو کی تھرڈ پارٹی کوالٹی ٹیسٹنگ پر زور دیا۔

IMG_0093.JPG

جناب امت شاہ نے کہا کہ دہلی میں بہت سے ذخائر ہیں جن میں دہلی حکومت کو بارش کا پانی جمع کرنے کا انتظام کرنا چاہئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان آبی ذخائر کو ترقی دینے سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی حکومت کو نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ ڈیریوں اورگایوں کے رکھنے کی جگہ(گئو شالہ)  سے پیدا ہونے والے فضلے کا انتظام کیا جا سکے۔ جناب امت شاہ نے قومی راجدھانی میں غیر مجاز ڈیریوں کے انتظام پر زور دیا۔

جناب امت شاہ نے جمنا میں ای - فلو کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا اور کہا کہ اس مسئلہ پر اتر پردیش حکومت سے بات کرنے اور اس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہلی میں داخلے کے وقت جمنا کے بہاؤ کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اوکھلا ایس ٹی پی کے صاف کئے گئے  پانی کو جمنا کے بہاؤ میں چھوڑا جانا چاہئے جس سے دریا  کے پانی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی کے ہر ایک گھر کی پانی کی فراہمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک تفصیلی سروے کرایا جائے، تاکہ پوری دہلی میں پانی کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا جاسکے۔ دہلی میں بورویل کے ذریعے پانی کی بے قابو نکاسی ایک بڑا مسئلہ ہے، جس پر دہلی جل بورڈ کو ایکشن پلان بنا کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بورویلوں کو مرحلہ وار طریقے سے باقاعدہ بنایا جانا چاہئے۔

******

ش ح ۔  ف خ ۔ت ع

U-NO.2682


(Release ID: 2144132)