بھاری صنعتوں کی وزارت
ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کے گرین موبلٹی ویژن کے تحت پہلی ای-ٹرک ترغیبی اسکیم کا آغاز کیا
ایچ ڈی کماراسوامی نے مال ڈھلائی اخراج کو کم کرنے اور میک ان انڈیا کو فروغ دینے کے لیے کایہ پلٹ کرنے والی ای-ٹرک اسکیم کا آغاز کیا
حکومت ہند نے الیکٹرک ٹرکوں کو نیٹ-زیرو فریٹ تبدیلی کے لیے 9.6 لاکھ روپے کی ترغیب کا اعلان کیا
پانچ ہزار چھ سو ای-ٹرک، صاف ستھرے شہر: پی ایم ای- ڈرائیو نے ہندوستان میں ماحول دوست مال ڈھلائی انقلاب کو تقویت بخشی
Posted On:
11 JUL 2025 2:57PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کی رہنمائی میں کمارسوامی،حکومت ہند کی بھاری صنعتوں کی وزارت(ایم ایچ آئی) نے پی ایم ای –ڈرائیو پہل کے تحت الیکٹرک ٹرکوں (ای-ٹرکوں) کے لیے مالی مراعات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب حکومت ہند الیکٹرک ٹرکوں کے لیے براہ راست تعاون فراہم کر رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں صاف، موثر، اور پائیدار مال برداری میں تیزی لانا ہے۔
اسکیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی۔ کمارسوامی نے کہا، "ڈیزل ٹرک، اگرچہ گاڑیوں کی کل آبادی کا صرف 3فیصد بنتے ہیں، ٹرانسپورٹ سے متعلق گرین ہاؤس گیسوں کے 42 فیصد اخراج کےلیے ذمہ دار ہیں اور نمایاں طور پر فضائی آلودگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کے تحت یہ اہم اسکیم،بھارت کی جانب سے الیکٹرک ٹرکوں کو دی جانے والی پہلی راست مدد کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ سال 2070 تک صفر کاربن اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے سے مطابقت رکھتے ہوئے ہمارے ملک کو پائیدار مال ڈھلائی موبلٹی ، آلودگی سے پاک مستقبل اور سال 2047 تک وکست بھارت کو حقیقت میں بدلنے کی جانب لے جائے گی۔
اسکیم کے تحت، سنٹرل موٹر وہیکل رولز(سی ایم وی آر) کے تحت وضاحت کردہ مانگ پر ترغیبات این2 اور این3 زمرے کے الیکٹرک ٹرکوں کو دی جائیں گی۔
- این2 کے زمرہ میں 3.5 ٹن سے زیادہ اور 12 ٹن تک وزن کے گراس وہیکل ویٹ (جی وی ڈبلیو ) والے ٹرک شامل ہیں۔
- این 3 زمرے میں میں 12 ٹن سے زیادہ اور 55 ٹن تک کے وزن تک کے جی وی ڈبلیو والے ٹرک شامل ہیں۔
مخصوص گاڑیوں کے معاملے میں، مراعات صرف N3 زمرے کے پلر ٹریکٹر پر لاگو ہوں گی۔
اعتبار اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے یہ اسکیم، مینوفیکچرر کی حمایت یافتہ جامع وارنٹیوں سے لیس ہے ۔
- بیٹری پانچ سال یا 5 لاکھ کلومیٹر، جو بھی پہلے ہو، وارنٹی کے تحت آنی چاہیے۔
- گاڑی اور موٹر کی پانچ سال یا 2.5 لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی ہونی چاہیے، جو بھی پہلے ہو۔
اس کے قابل خرید ہونے کو فروغ دینے کے لیے، ترغیب کی رقم الیکٹرک ٹرک کےجی وی ڈبلیو پر منحصر ہوگی۔ جس میں زیادہ سے زیادہ ترغیب 9.6 لاکھ فی گاڑی مقرر کی گئی ہے۔ یہ مراعات خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کے طور پر پیش کی جائیں گی اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر پی ایم ای-ڈرائیو پورٹل کے ذریعےاو ای ایمز کو ادائیگی کی جائے گی۔
اس اسکیم سے ملک بھر میں تقریباً 5,600 ای ٹرکوں کی تعیناتی میں مدد کی توقع ہے۔ دہلی میں رجسٹرڈ 1,100 ای ٹرکوں کے لیے ایک وقف پروویژن کیا گیا ہے، جس کا تخمینہ 100 کروڑ روپے ہے، جس کا مقصد راجدھانی میں ہوا کے معیار کے سنگین چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔
فائدہ حاصل کرنے والے کلیدی شعبوں میں سیمنٹ کی صنعت، بندرگاہیں، سٹیل اور لاجسٹک سیکٹر شامل ہیں۔ وولوو آئشر، ٹاٹا موٹرز، اور اشوک لیلینڈر جیسے کئی سرکردہ او ای ایمز پہلے سے ہی بھارت میں الیکٹرک ٹرک بنانے میں مصروف ہیں اور آتم نربھر بھارت ویژن کے تحت سودیسی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔
اس قدم پر ای ٹرکوں کے مینوفیکچررز اور استعمال کرنے والوں دونوں ،جو اسکیم کی لاجسٹک لاگت کو کم کرنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہیں،کی جانب سے گرمجوشی بھرا رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔
سی پی ایس ای قیادت کے مضبوط ،مظاہرے کے طور پر ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ(ایس اے آئی ایل) نے اگلے دو سال میں متعدد مقامات پر تعیناتی کے لیے 150 ای-ٹرکوں کی خریداری کا عہد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس اے آئی ایل نے اس کے یونٹوں میں کرایہ پر لی گئی تمام گاڑیوں میں سے کم از کم 15فیصد الیکٹرک گاڑیوں کو کرائے پر لینے کا اندرونی ہدف مقرر کیا ہے ۔
مراعات کے لیے اہل ہونے کے لیے، پرانے، آلودگی پھیلانے والے ٹرکوں کو ختم کرنا لازمی ہے تاکہ گاڑیوں کے بیڑے کو جدید بنانے اور اخراج کو کم کرنے کے دوہرے فائدے کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھاری صنعتوں کی وزارت کی طرف سے یہ پیش قدمی خود کفیل الیکٹرک موبلٹی ایکو نظام کی تعمیر کے حکومت ہند کے وسیع تر مقصد کے مطابق ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ای-ٹرکوں کو مراعات دے کر، ٹرانسپورٹرز کے لیے آپریشنل لاگت کو کم کرنا، بھاری گاڑیوں کے زمرے میں صاف توانائی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا، اور شہری اور صنعتی علاقوں میں ہوا کے معیار کو بڑھانا ہے جو ہندوستان کی پائیدار، کم کاربن والے مستقبل کی جانب پیش قدمی ہے۔
*****
ش ح۔ ض ر۔ خ م
(U N.2669)
(Release ID: 2144025)