خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی کی صدارت میں وزارتِ خواتین و اطفال کی زونل میٹنگ کل کیواڑیا میں منعقد ہوگی


گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، گوا، اور دادرا و نگر حویلی و دمن و دیو کی خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود سے متعلق محکموں کے وزراء اور اعلیٰ افسران اس میٹنگ میں شرکت کریں گے

زونل میٹنگ کو مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعمیری مکالمے اور ہم آہنگی کے فروغ کا ایک مؤثر پلیٹ فارم تصور کیا گیا ہے، جس کا مقصد وزارت کی اہم اسکیموں کے نفاذ کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا ہے

میٹنگ میں بہترین عملی مثالوں، اختراعی ماڈلز اور کامیاب مداخلتوں کی پیشکش بھی شامل ہوگی، تاکہ خطے بھر میں باہمی سیکھنے اور ان کے اعادے  کو فروغ دیا جا سکے

اہم مشاورت میں خدمات کی فراہمی، ڈیجیٹل ذرائع کے انضمام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، اور نچلی سطح پر ٹیکنالوجی سے مربوط و مؤثر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی حکمتِ عملیوں پر غور کیا جائے گا

Posted On: 11 JUL 2025 9:17AM by PIB Delhi

وزارتِ خواتین و اطفال، حکومتِ ہند، اپنی مسلسل کوششوں کے تحت مرکز اور ریاستوں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے اور ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے، 12 جولائی 2025 کو کیوڈیا، گجرات میں زونل میٹنگ منعقد کر رہی ہے۔

یہ اجلاس محترمہ انپورنا دیوی، مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس میں محترمہ ساوتری ٹھاکر، وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال، اور محترمہ بھانو بین بابڑیا، وزیر برائے خواتین و اطفال، حکومت گجرات بھی موجود ہوں گی۔

حصہ لینے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، گوا، اور دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو شامل ہیں۔ ان ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خواتین و اطفال کی ترقی کے محکموں کے وزراء اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بہترین عملی مثالیں، جدید ماڈلز، اور کامیاب مداخلتیں پیش کی جائیں گی، جو خطے میں آپس میں سیکھنے اور ان ماڈلز کو دہرانے کی ترغیب دیں گی۔

زونل میٹنگ کو مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعمیری مکالمے اور تعاون کے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جس کا مرکزی ایجنڈا وزارت کی نمایاں اسکیموںمشن شکتی، مشن وتسلیہ، اور سکشم آنگن واڑی اور پوشن2.0کے نفاذ کو مضبوط بنانا ہے۔ اہم مشاورت میں خدمات کی فراہمی کے پہلو، ڈیجیٹل آلات جیسے پُوشن ٹریکر کا انضمام، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے چہرہ شناختی نظام (ایف آر ایس) کا استعمال، اور نچلی سطح پر ٹیکنالوجی کی مدد سے مربوط اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے حکمت عملی شامل ہوں گی۔

پروگرام کے حصے کے طور پر، وزارت "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم کے تحت شجر کاری مہم بھی چلائے گی۔ نمائندگان بچوں کے غذائیت پارک، اسٹیچو آف یونٹی کا دورہ کریں گے اور نرمدا آرتی اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو میں حصہ لیں گے، جو وزارت کی ثقافتی جڑوں پر مبنی اور مربوط ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

*****

ش ح-ش آ-م ق ا

UR No-2661


(Release ID: 2143929) Visitor Counter : 2