بھارتی چناؤ کمیشن
بہار ایس آئی آر: 66.16 فیصد کے بقدر گنتی کے فارم وصول کیے گئے؛ مزید 15 دن باقی ہیں
Posted On:
10 JUL 2025 7:44PM by PIB Delhi
اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) میں بہار کے رائے دہندگان کی فعال شرکت اور 77,895 بی ایل اوز کے ساتھ ساتھ 20,603 نئے تعینات ہونے والے بی ایل اوز اور دیگر انتخابی عہدیداروں کی انتھک محنت، 4 لاکھ سے زیادہ رضاکار جو بوڑھوں، پی ڈبلیو ڈی، بیمار اور کمزور آبادیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ (بی ایل ایز) جن کا تقرر تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں نے کیا ہے، ان کے نتیجے میں 66.16% شماری فارم جمع ہوئے ہیں۔ ووٹرز کے پاس فارم جمع کرانے کے لیے ابھی مزید 15 دن باقی ہیں۔
آج شام 6 بجے تک، گذشتہ 16 دنوں کے دوران ، 24جون 2025 کو ایس آئی آر ہدایات جاری کیے جانے کے بعد سے، 52244956 گنتی کے فارم وصول کیے جا چکے ہیں جو کہ بہار میں مجموعی طور پر 78969844 (تقریباً 7.90 کروڑ)موجودہ ووٹ دہندگان کا 66.16 فیصد کے بقدر ہیں۔
میدان میں اسی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، گنتی کے فارم جمع کرنے کی مشق کو مقررہ تاریخ یعنی 25 جولائی 2025 سے پہلے مکمل کیا جا سکتا ہے۔
ایس آئی آر مشق کے آغاز سے لے کر گزشتہ 16 دنوں کی اس مدت کے دوران، 7.90 کروڑ فارم پرنٹ کیے گئے اور تقریباً 98فیصد فارم (7.71 کروڑ) پہلے ہی ان ووٹرز کو تقسیم کیے جا چکے ہیں جن کا نام 24.06.2025 یعنی ایس آئی آر آرڈر کی تاریخ تک ووٹر لسٹ میں تھا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2657
(Release ID: 2143879)
Visitor Counter : 2