بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار ایس آئی آر: بہار کے ووٹرز کی بھرپور شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پہلے 15 دنوں میں تقریباً 57.48 فیصد اندراجی فارم جمع کر لیے گئے؛ اب بھی 16 دن باقی ہیں

Posted On: 09 JUL 2025 6:43PM by PIB Delhi

خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) میں بہار کے ووٹرز کی بھرپور شرکت اور تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مقرر کردہ انتخابی اہلکاروں، رضاکاروں اور بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) کی 1.56 لاکھ فعال فورس کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں مشق کے پہلے 15 دنوں میں 57.48 فیصد اندراجی فارم جمع ہوئے ہیں اور 16 دن اب بھی باقی ہیں ۔

آج شام 6.00 بجے تک، 4,53,89,881 اندراجی فارم، جو کہ بہار کے کل 7,89,69,844 (تقریبا 7.90 کروڑ) موجودہ ووٹرز کا 57.48 فیصد ہے، 24 جون 2025 کو ایس آئی آر کی ہدایات جاری ہونے کے بعد سے پچھلے 15 دنوں میں جمع کیے گئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹے یعنی کل شام 6.00 بجے سے، 83,12,804 اندراجی  فارم جمع کیے گئے ہیں، جو ایک ہی دن میں جمع کیے گئے 10.52 فیصد کے برابر ہے۔

میدان پر اسی رفتار کو برقرار رکھنے ، اور صرف 42.5فیصد فارم جمع کرنے کے لئے باقی کے ساتھ ، اندراجی فارم جمع کرنے کی مشق مقررہ تاریخ یعنی  25 جولائی ، 2025 سے پہلے اچھی طرح سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

ایس آئی آر کے رہنما خطوط کا پیرا 3 (ڈی) فراہم کرتا ہے کہ موجودہ ووٹرز ، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے عارضی طور پر نقل مکانی کی ہے، آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 20 (1 اے) کے مطابق، پہلے سے بھرا ہوا اندراجی فارم: https://voters.eci.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ موجودہ ووٹر ، جنہوں نے عارضی طور پر نقل مکانیکی ہے، وہ اندراجی فارم کو پرنٹ اور دستخط بھی کر سکتے ہیں اور اسے 25 جولائی 2025 سے پہلے اپنے بی ایل او کو اپنے کنبہ کے افراد کے ذریعے یا کسی بھی آن لائن ذرائع (ایس آئی آر کے رہنما خطوط کے پیرا 3 (ڈی) کے مطابق) بشمول واٹس ایپ یا اسی طرح کی ایپلی کیشنز کے ذریعے بھیج سکتے ہیں، تاکہ ان کے نام انتخابی فہرست کے مسودے میں شامل ہوں ۔

ایس آئی آر کی مشق شروع ہونے کے بعد سے پچھلے 15 دنوں کی اس مدت کے دوران ، 7.90 کروڑ فارم پرنٹ کیے گئے اور تقریبا 98فیصد فارم (7.71 کروڑ) ووٹر بننے کے لیے پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔

**********

) ش ح –   اک  -  ش ہ ب )

U.No. 2604


(Release ID: 2143489)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam