نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے شمال مشرقی علاقہ کے ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس (2024-2023) کا دوسرا ایڈیشن جاری کیا
85فیصد اضلاع کے مجموعی ا سکور میں اضافہ درج ہوا
سکم اور تریپورہ کے ساتھ میزورم کے تمام اضلاع کو سب سے آگے کا درجہ حاصل ہوا
میزورم کا ہناتھیال شمال مشرقی خطے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ضلع بن کر اُبھرا
ناگالینڈ (3 اضلاع) ٹاپ 10 اضلاع میں شامل
اچھی صحت اور تندرستی کو93 اضلاع میں بہتر اسکور حاصل ہوا
سکم نے اپنے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا
آسام کے تمام اضلاع میں صفر فاقہ کشی ، معیاری تعلیم، صاف پانی،صفائی ستھرائی اور بہتر تعمیراتی و اقتصادی ترقی کے اشاریوں میں اضافہ درج کیا گیا
Posted On:
07 JUL 2025 8:49PM by PIB Delhi
شمال مشرقی علاقہ(این ای آر) میں اضلاع کےپائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جی) انڈیکس کی رپورٹ (2024-2023) کا دوسرا ایڈیشن آج نیتی آیوگ نے جاری کیا۔ یہ انڈیکس نیتی آیوگ اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت(ایم او ڈی او این ای آر) نے یو این ڈی پی کی تکنیکی مدد سے تیار کیا ہے۔ 26 اگست 2021 کو جاری ہونے والے پہلے ایڈیشن کی رفتار پر مبنی انڈیکس میں ایس ڈی جی پر آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے اضلاع کی کارکردگی کی پیمائش کی گئی ہے۔
سال (2024-2023) کا انڈیکس علاقائی سطح پر نگرانی کو بہتر بنانے میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ انڈیکس سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی جہتوں میں ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جبکہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ این ای آر میں کوئی بھی ضلع پیچھے نہ رہے۔ نیتی آیوگ کے ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس کے طریقہ کار کی بنیاد پر، یہ انڈیکس با خبر فیصلہ سازی کے واسطے خطے میں ضلعی سطح پر ترقی سے متعلق پیش رفت کی نگرانی کےایک کلیدی ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔
نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب سمن بیری؛ نیتی آیوگ کےسی ای اوجناب بی وی آر سبرامنیم؛ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب چنچل کمار اور یو این ڈی پی کے مستقل نمائندےڈاکٹر انجیلا لوسیگی نے نیتی آیوگ کے پروگرام ڈائریکٹر(ایس ڈی جی) جناب راجیب کمار سین اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں رپورٹ کا اجراء کیا۔
کوآپریٹو وفاق کی حقیقی روح پرمبنی یہ پہل آٹھ شمال مشرقی ریاستوں، نیتی آیوگ، اور ایم ڈی او این ای آر کو پائیدار اور جامع ترقی کی متحدہ کوشش میں اکٹھا کرتی ہے۔
نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین، جناب سمن بیری نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے وکست بھارت 2047 کے وژن کی طرف بڑھنے کے ساتھ ، 2030 تک ایس ڈی جی جیسے درمیانی سنگ میل کے حصول کو اہم سمجھا جاتا ہے۔
نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم نے وزیر اعظم کے ذریعے شمال مشرقی خطہ کو آٹھ ریاستوں کی‘ اشتا لکشمی ’ کہے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی ترقی اور پیش رفت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری جناب چنچل کمار نے انڈیکس کے کردار کو خامیوں کے نانشاندہی کرنے، حل کی رہنمائی کے لئے قابل عمل معلومات پیش کرنے اور وسائل کی موثر تعیناتی کے ٹول کے طور پر اجاگر کیا۔
یو این ڈی پی کے مستقل نمائندےڈاکٹر انجیلا لوسیگی نے کہا کہ حتمی ترجیح یہ یقینی بنانے کی ہوتی ہے کہ ہر ڈیٹا پوائنٹ بامعنی کارروائی میں تبدیل ہوجو انسانی ترقی کے نتائج کو فروغ دیں ۔
این ای آر خطے کی مجموعی کارکردگی:

پچھلے دو ایڈیشنوں میں ریاست کے لحاظ سے اضلاع کی مجموعی کارکردگی:

نتائج اور تحقیقات
خطہ کے121 اضلاع کا مجموعی اسکور 58.71 لونگڈنگ، اروناچل پردیش سے لے کر ہناتھیال، میزورم کے81.43 تک کے درمیان ہے۔ اضلاع کو چار زمروں میں درجہ بند کیا گیا ہے:(i) حاصل کنندہ : اس کا اسکور 100 کے مساوی ہے ( نشان زدہ اشاریوں کے لیے مقرر کردہ اہداف حاصل کیا)؛(ii) فرنٹ رنر: اس کاا سکور65 اور 99 کے درمیان ہوتا ہے (100 سے نیچے )؛(iii) پرفارمر:اس کا اسکور 50 اور 65 کے درمیان ہوتا ہے (65 سے نیچے )؛ اور(iv) امید افزا: اس کاا سکور 50 سے کم ہوتا ہے۔
این ای آر کے ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس 2024-2023 میں سرفہرست 10 اضلاع:

میزورم، سکم اور تریپورہ کے تمام اضلاع کو فرنٹ رنر کا درجہ حاصل ہوا ہے، کوئی بھی ضلع آرزو مندیا حاصل کنندہ کے زمروں میں نہیں آتا ہے۔ میزورم میں پورے شمال مشرقی خطے کا سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والا ضلع ہے (ہناتھیال میں 81.43) اور اروناچل پردیش میں پورے خطے کا سب سے کم اسکور حاصل کرنے والا ضلع ہے (لانگڈنگ 58.71 )۔
سب سے زیادہ اور سب سے کم اسکور والےضلع کے لحاظ سے ریاست سکم میں سب سے کم فرق (5.5 پوائنٹس) پایا جاتا ہے، جو اپنے اضلاع میں سب سے زیادہ مستقل کارکردگی پیش کی ہے۔ تریپورہ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس کے پاس سب سے زیادہ اسکور والے چند اضلاع میں کم از کم بین ریاستی فرق (6.5 پوائنٹس) پایا گیا ہے ۔ میزورم اور ناگالینڈ میں چند سب سے زیادہ اسکور کرنے والے اضلاع ہیں لیکن ان میں نمایاں فرق بھی ہے (بالترتیب 13.72 اور 15.07 کی رینج )۔
ریاستوں کے اندر ریاست کے لحاظ سے اضلاع کے سب سے زیادہ اور سب سے کم اسکور:
- اروناچل پردیش: لوئر دیبانگ ویلی (73.36) سے لونگڈنگ (58.71) تک
- آسام: ڈبروگڑھ (74.29)سے جنوبی سلمارا-مانکاچار (59.71)تک
- منی پور: امپھال ویسٹ (73.21)سے فیرزول (59.71)تک
- میگھالیہ: مشرقی خاصی ہلز (73.00)سے مشرقی جینتیا ہلز (63.00)تک
- میزورم: ہناتھیال (81.43)سےلانگتلئی (67.71) تک
- ناگالینڈ: موکوکچنگ (78.43)سے زونہیبوٹو (63.36) تک
- سکم: گنگٹوک (76.64)سے گیالشنگ (71.14) تک
- تریپورہ: گومتی (78.79)سے ڈھلائی (72.29) تک
این ای آر کا ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس 2024-2023 شواہد پر مبنی منصوبہ بندی، وسائل کی تقسیم، اور ترقیاتی اقدامات کی نگرانی کا ایک اہم پالیسی ٹول کے طور پر کام آتا ہے۔ ضلع کی کارکردگی میں نمایاں بہتری سے اہم قومی اسکیموں کے ساتھ ساتھ آرزو مندانہ ڈسٹرکٹ پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے مقامی کوششوں کے اثرات کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انڈیکس رپورٹ 2030 تک ایس ڈی جی کو حاصل کرنے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ضلعی سطح کا تفصیلی تجزیہ اور سفارشات پیش کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کوئی بھی ضلع خطے کی ترقی کے سفر میں پیچھے نہ رہے۔
*****
ش ح۔ م ش ع ۔ رض
U. No.2546
(Release ID: 2143073)