عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیملی پنشن یافتگان اور بہت سینئر پنشن یافتگان سے متعلق خصوصی مہم 2.0 کے پہلے ہفتے کے دوران 1451 معاملات نمٹائے گئے

Posted On: 07 JUL 2025 7:00PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان  کی فلاح و بہبود کے محکمے نے یکم سے 31 جولائی 2025 تک فیملی پنشن یافتگان اور بہت سینئر پنشن یافتگان کی شکایات کے بروقت اور معیاری ازالے کے لیے ایک ماہ طویل خصوصی مہم 2.0 شروع کی ہے، جس کا مقصد 'زندگی بسر کرنے میں آسانی' لانا ہے۔ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2 جولائی 2025 کو خصوصی مہم 2.0 کا آغاز کیا۔

مہم سے پہلے کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، 51 وزارتوں/محکموں/تنظیموں سے متعلق 2,210 شکایات جن میں دفاع، ریلوے، وزارت داخلہ کے تحت سی اے پی ایف وغیرہ کے پنشن یافتگان  شامل ہیں، کی نشاندہی کی گئی اور انہیں ساجھا کیا گیا۔

تمام اسٹیک ہولڈرز، جن مین متعلقہ وزارتیں/محکمے/تنظیمیں، پے اینڈ اکاؤنٹس دفاتر(پی اے اوز)، سنٹرل پنشن اکاؤنٹنگ دفتر(سی پی اے او)، پنشن تقسیم کرنے والے بینک، اور پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ان متعلقہ فریقوں کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں 7 جولائی 2025 تک 2,210 میں سے 1,451 مقدمات کا ازالہ کیا جا چکا ہے، جس سے زیر التواء مقدمات کی تعداد کم ہو کر 759 رہ گئی ہے۔ مہم کی وجہ سے کئی برسوں سے زیر التواء پنشنرز کی شکایات کا ازالہ ہو گیا ہے۔

محکمہ خصوصی مہم 2.0 کی کامیاب تکمیل کے مقصد سے تمام شناخت شدہ مقدمات کے بروقت اور معیاری حل کو یقینی بنانے کے لیے پیشرفت کی سرگرمی سے نگرانی کر رہا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2533


(Release ID: 2142984)