وزارت دفاع
بھارت -جاپان بحری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیےجاپان کی کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز ‘اتسوکوشیما’چنئی پہنچ گیا
Posted On:
07 JUL 2025 6:10PM by PIB Delhi
جاپان کوسٹ گارڈ (جے سی جی) کا جہازاتسو کوشیما، جس کی قیادت کیپٹن ناؤکی میزگوچی کر رہے ہیں،7 جولائی2025 کو چنئی پورٹ پر اپنے عالمی سمندری سفر کی تربیت کے ایک حصے کے طور پر پہنچا، جس نے بھارتی ساحلی محافظ (آئی سی جی) اورجے سی جی کے درمیان بھارت بحرالکاہل میں اہمیت کی حامل شراکت داری کو تقویت فراہم کی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پورٹ کال میں اعلیٰ سطحی باہمی ملاقاتیں، مشترکہ پیشہ ورانہ اور ثقافتی تبادلے اور ایک سمندری مشق شامل ہے جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
پورٹ کال کے دوران عملے کے ارکان 12 جولائی 2025 کو ایک مشترکہ سمندری مشق ‘جا ماتا’ (بعد میں ملتے ہیں) پر اختتام پذیر ہو کر بشکریہ کالز، باہمی جہاز کے دورے، مشترکہ تربیتی سیشن، یوگ اور کھیلوں کے مقابلوں پر مبنی ہوں گے۔
بڑھتے ہوئے تعاون کی علامت کے طور پرچار آئی سی جی افسران پیشہ ورانہ تبادلے کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، سی رائیڈرز کے طور پر اتسوکوشیما سے سنگاپور جائیں گے۔ یہ کارروائی ہندوستان اور جاپان کے درمیان 2006 کے تعاون کے ایک مفاہمت نامہ پر مبنی ہے، جو ہندوستان کے ساگر (خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی) کے وژن اور ہند-بحرالکاہل اوقیانوس اقدام (آئی پی او آئی) کے ساتھ منسلک ہے۔
B68T.jpeg)
6PGW.jpeg)
JUSK.jpeg)
******
ش ح – ش م۔اش ق
UR No. 2527
(Release ID: 2142955)