وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 06 JUL 2025 7:56AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر مکھرجی کے عظیم تعاون کو یاد کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے ملک کی عزت، وقار اور فخر کے تحفظ کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کے نظریات اور اصول ایک ترقی یافتہ اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں بیش قیمتی ہیں۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’ قوم کے عظیم سپوت ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے  یوم پیدائش کے موقع پر دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک کی عزت اور وقار کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے نظریات اور اصول ترقی یافتہ اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں بیش قیمتی ہیں۔ ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2502


(Release ID: 2142673)