وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تقدس مآب دلائی لاما کو ان کے 90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی
Posted On:
06 JUL 2025 8:12AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تقدس مآب دلائی لاما کو ان کی پیدائش کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ تقدس مآب دلائی لاما محبت، جذبہ ترحم، صبر اور اخلاقی نظم و ضبط کی ایک پائیدار علامت رہے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کے پیغام نے تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان احترام اور ستائش کا جذبہ پیدا کیا۔
ایکس پر ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’میں 1.4 بلین بھارتیوں کے ساتھ مل کر تقدس مآب دلائی لاما کو ان کے 90ویں یوم پیدائش کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ محبت، جذبہ ترحم، صبر اور اخلاقی نظم و ضبط کی ایک پائیدار علامت رہےہیں۔ ان کے پیغام نے تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان احترام اور ستائش کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ ہم ان کی اچھی صحت اور طویل العمری کی دعا کرتے ہیں۔
@DalaiLama ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2499
(Release ID: 2142661)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam