وزارت دفاع
دہشت گردوں نے پہلگام میں شہریوں کو ان کے ’دھرم ‘کی بنیاد پر قتل کیا، اور ہماری مسلح افواج نے ان دہشت گردوں کا خاتمہ ان کے ’کرم‘ کی بنیاد پر کیا
’’مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف ہر طرح کارروائی کرنے کے لیے آزاد اور اہل ہیں‘‘
Posted On:
04 JUL 2025 5:44PM by PIB Delhi
"دہشت گردوں نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو ان کے دھرم کی بنیاد پر قتل کیا، جب کہ مسلح افواج نے آپریشن سندور کے ذریعے، ان کے کرم کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا"، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 04 جولائی 2025 کو حیدرآباد، تلنگانہ میں ایک تقریب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرتے ہوئے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مکمل احتیاط برتی گئی تاکہ کسی شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مسلح افواج مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف ہر طرح کی کارروائی کرنے کے لیے آزاد اور قابل ہیں۔
اس تقریب کا اہتمام عظیم آزادی پسند جنگجو الوری سیتاراما راجو کے 128ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے حصہ کے طور پر کیا گیا تھا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس امر کو اجاگر کیا کہ آپریشن سندور کے دوران مسلح افواج نے جس صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا وہ الوری سیتاراما راجو کی خوبیوں سے ملتا جلتا تھا جنہوں نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں بیش قیمتی تعاون دیا۔
انہیں ایک ’سورما- سنت‘ قراردیتے ہوئے، وزیر دفاع نے الوری جی اخلاقی وضاحت اور زمینی سطح کی قیادت کا ذکر کیا، اور ان کے ورث اور بھارت کی جدید دفاعی اور ترقیاتی حکمت عملی سے متعلق اقدار کے درمیان ایک سیدھی لکیر کھینچی۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ الوری جی صرف ایک انقلابی شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک بھی تھے۔ محدود وسائل کے باوجود ان کی گوریلا مزاحمت اصولوں کے تابع جرات کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا صرف حق ہی نہیں ، بلکہ یہ قوم کا دھرم ہے۔‘‘
جناب راج ناتھ سنگھ نے قبائلی افراد کی اختیار دہی کے حکومت کے وژن کا خاکہ پیش کیا، جو حاشیے پر موجود طبقات کو اوپر اٹھانے کے لیے الوری جی کے تاحیات مشن سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے پی ایم ٹرائبل ڈیولپمنٹ مشن، اسکل انڈیا، اور نیشنل سکل سیل انیمیا کے خاتمے کی مہم سمیت حالیہ حکومتی اقدامات کا ذکر کیا، اور خیرات کی بجائے وقار اور مواقع فراہم کرکے قبائلی برادریوں کو قومی دھارے میں لانے کی جانب ٹھوس اقدامات قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوآبادیاتی دور میں بنیادی حقوق سے محروم ہونے سے لے کر آج پائیدار ترقی کے محافظ بننے تک، ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی کوششیں نہ صرف پالیسی سے متاثر ہوئیں بلکہ جذبات اور ان اقدار کے لیے گہری وابستگی سے متاثر ہوئیں جن کے لیے الوری جی جیے اور مرے۔ "ان کی زندگی صرف بہادری کی نہیں بلکہ اتحاد کی بھی علامت تھی،" انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ الوری جی نے کس طرح ذات پات کی رکاوٹوں کو عبور کیا اور انہیں ہندوستان بھر میں ایک 'قبائلی جنگجو' کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے یوم پیدائش کی تقریبات کو تغیراتی حکمرانی کے 11 برسوں کے تحت بھارت کے سفر کی جھلک ، اور 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کی حصولیابی کے اس عزم کے طور پر بیان کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2469
(Release ID: 2142335)
Visitor Counter : 2