قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، انڈیا نے اڈیشہ کے گنجام ضلع میں غیر قانونی طور پر مویشیوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں دوسری کمیونٹی کے کچھ لوگوں کے ذریعہ درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے دو افراد پر مظالم کا از خود نوٹس لیا
چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، اڈیشہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی
Posted On:
02 JUL 2025 1:39PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے 26 جون 2025 کو اڈیشہ کے گنجام ضلع میں ایک میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مویشیوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں دوسری کمیونٹی کے کچھ افراد نے درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا، انہیں گھاس کھانے اور نالے کا پانی پینے پر مجبور کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ان کے موبائل فون بھی چھین لیے گئے اور جبراً ان کے سر مونڈ دیے گئے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مسائل کو جنم دیتی ہے۔ لہٰذا، اس نے اڈیشہ کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
رپورٹ میں ملزمان کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور متاثرین کو دی گئی کسی بھی قسم کی معاوضے کی معلومات شامل ہونے کی توقع ہے۔
************
ش ح ۔ ا س ک ۔ م ا
Urdu Release No-2372
(Release ID: 2141482)
Visitor Counter : 2