صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے مہایوگی گورکھ ناتھ یونیورسٹی کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا/ سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 01 JUL 2025 6:51PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (یکم جولائی 2025 کو) اترپردیش کے شہر گورکھپور میں مہایوگی گورکھ ناتھ یونیورسٹی کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں آڈی ٹوریم، اکیڈمک بلاک اور پنچ کرما کیندر  کا افتتاح اور لڑکیوں کے نئے ہاسٹل کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PRPIC101072025WABZ.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے  اس یونیورسٹی کے میڈیکل کالج اور آیوروید کالج اور ہسپتالوں کے توسط سے ایلوپیتھی اور آیوروید کے طریقہ علاج اور تعلیم کے لیے انتظامات کرکے طبی نظام کی جامعیت کو اجاگر کرنے کے لیے مہایوگی گورکھ ناتھ یونیورسٹی کی ستائش کی۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا کہ شری گورکھ ناتھ میڈیکل کالج ہسپتال اور تحقیقی مرکز 1800 بستروں کا حامل ایک نیا ہسپتال قائم کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PRPIC2010720258D0G.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انسان دوستی اور عوامی بہبود کے مقصد کے ساتھ کام کرنے والے نجی اعلیٰ تعلیمی ادارے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہایوگی گورکھ ناتھ یونیورسٹی گورکھپور اور آس پاس کے علاقے میں اعلیٰ تعلیم میں تعاون کرنے والی پہلی نجی یونیورسٹی ہے۔ اپنے قیام کے صرف چار برسوں میں، اس یونیورسٹی نے اپنے ترقی کے سفر میں متاثر کن سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ یہ یونیورسٹی مشرقی اتر پردیش میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار پر مبنی تعلیم کا ایک بڑا مرکز بن گئی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس یونیورسٹی کے طلباء پیشہ وارانہ تعلیم کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے طرز عمل میں روحانیت اور حب الوطنی کے نظریات کو ابھاریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PRPIC301072025VNPI.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یونیورسٹی کی مختلف سہولیات کا افتتاح کرنے پر خوشی ہے۔ تاہم انہوں نے لڑکیوں کے ہاسٹل کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ کر اور بھی زیادہ مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اختیار دہی کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ لڑکیوں کے لیے محفوظ رہائش کا فقدان نہ صرف ان کے اعلیٰ تعلیم کے سفر میں رکاوٹ ہے بلکہ ان کی تعلیم کو بھی روک سکتی ہے۔ انہوں نے اس یونیورسٹی کی جانب سے لڑکیوں کے نئے ہاسٹل کے قیام کے فیصلے کو خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک انتہائی اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اس انمول اقدام پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب اتر پردیش کے پوروانچل علاقے کے لوگ صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو جائیں گے تو پورا اتر پردیش مبنی بر شمولیت ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھے گا۔ جب ملک کی سب سے بڑی آبادی والی ریاست تیزی سے ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گی تو پورا ہندوستان ترقی کی نئی مثالیں قائم کرے گا۔

صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2352


(Release ID: 2141341)