عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی نے 2025میں عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم ایوارڈز اسکیم کا اعلان کیا


سال 2025 کے لیے عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی پر وزیراعظم ایوارڈز کی اسکیم کا مقصد سرکاری ملازمین کی خدمات کو تین زمروں کے تحت 16 ایوارڈز کے ذریعے تسلیم کرنا ہے۔

زمرہ اور ایوارڈز کی تفصیلات: زمرہ -1- 11 ترجیحی شعبے کے پروگراموں کے تحت اضلاع کی مجموعی ترقی (05 ایوارڈز)؛ زمرہ 2: خواہش مند

بلاک پروگرام (05 ایوارڈز)؛ زمرہ 3: مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستوں اور اضلاع کے لیے اختراعات (06 ایوارڈز)

Posted On: 01 JUL 2025 1:26PM by PIB Delhi

وزارت انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے شعبہ نے یکم جولائی 2025 کو عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم ایوارڈز 2025 کی اسکیم کو مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستوں اور اضلاع کو مطلع کر دیا ہے۔

  1. وزیراعظم ایوارڈز کے لیے رجسٹریشن اور نامزدگیاں جمع کرانے کے لیے ویب پورٹل 2 اکتوبر 2025 سے باقاعدہ طور پر لانچ کیا جائے گا اور اس کے بعد نامزدگیاں جمع کرائی جا سکیں گی۔
  2. ایوارڈ اسکیم کو ہندوستان  کی ہمہ جہتی ترقی کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیےمتعارف کرائی گئی ہے، جس  میں مکمل نفاذ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس میں ڈیٹا اور دستاویزی شواہد کو یکجا کرنے، اچھی حکمرانی  اور معیاری پہلوؤں پر زور دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 11 ترجیحی شعبہ جاتی اسکیموں کے نفاذ کا اجتماعی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔
  3. وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، پی ایم ایکسیلینس ایوارڈ کے پورے تصور اور فارمیٹ میں 2014 سے ایک انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد تعمیری مقابلے، جدت، بہترین عملی نمونوں کی نقل اور ان کا ادارہ جاتی نظام میں انضمام کو فروغ دینا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت تعداد کے اہداف کے حصول کے بجائے اچھی حکمرانی، معیاری کامیابی اور آخری فرد تک رسائی پر زور دیا گیا ہے۔ رواں برس  ایوارڈ اسکیم کا مقصد ہدف شدہ انفرادی استفادہ  کنندگان اور مکمل نفاذ کے ساتھ  اطلاق کے ذریعے ضلعی کلیکٹر کی کارکردگی کو تسلیم کرنا ہے۔ اس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایوارڈز کے لیے درخواستوں کا جائزہ تین پیمانوں پر لیا جائے گا، جن میں  اچھی حکمرانی، معیاری پہلو، اور مقداری پہلو شامل ہیں۔
  4. امید کی جاتی ہے کہ تمام اضلاع عوامی انتظامیہ 2025 میں وزیر اعظم کے اعزازات کی اس اسکیم میں حصہ لیں گے۔
  5. سال 2025 کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایکسیلنس کے لیے وزیر اعظم ایوارڈز کی اسکیم کا مقصد تین زمروں کے تحت سرکاری ملازمین کی شراکت کو تسلیم کرنا ہے:

زمرہ-I II؍ترجیحی شعبے کے پروگراموں کے تحت اضلاع کی مجموعی ترقی۔ اس زمرے کے تحت 5 ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

زمرہ II- خواہش مند بلاکس پروگرام۔ اس زمرے کے تحت 5 ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

زمرہ III- مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستوں اور اضلاع کے لیے اختراعات۔ اس زمرے کے تحت 6 ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

  1. زمرہ اول (اضلاع کی ہمہ جہتی ترقی) کے لیے غور و خوض کی مدت یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2025 تک ہے اور زمرہ دوم (خواہش مند بلاکس پروگرام) اور زمرہ سوم (اختراعات) کے لیے یکم اپریل 2023 سے 30 ستمبر 2025 تک مقرر کی گئی ہے۔
  2. تشخیص کے عمل میں (i) اسکریننگ کمیٹی کے ذریعے اضلاع/تنظیموں کی شارٹ لسٹنگ (پہلا اور دوسرا مرحلہ)،(ii) ماہر کمیٹی کے ذریعے جائزہ، اور(iii) بااختیار کمیٹی شامل ہوں گے۔ایوارڈز کے لیے بااختیار کمیٹی کی سفارشات پر وزیر اعظم کی منظوری حاصل کی جائے گی۔
  1. وزیر اعظم کے ایوارڈز 2025 میں (i) ٹرافی،(ii) تعریفی اسناد (iii) انعام یافتہ ضلع/تنظیم کو 20 لاکھ روپے کی ترغیبی رقم شامل ہوں گی جو منصوبے/پروگرام کے نفاذ یا عوامی فلاح کے کسی بھی شعبے میں وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

****

(ش ح –م ع ن- ش ب ن)

U. No.2326​​​​​​​


(Release ID: 2141106)