امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا
تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں پیش آنے والے المناک حادثہ پر افسوس ہے
این ڈی آر ایف کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بچاؤ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے
میں ان خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے اعزا کو کھو دیا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں
Posted On:
30 JUN 2025 7:31PM by PIB Delhi
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں پیش آنے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا، ’’ تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں پیش آنے والے المناک حادثہ پر افسوس ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بچاؤ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ میں ان خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2309
(Release ID: 2140957)