مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قدرتی اور انسانی آفات کے دوران تیزی سے وارننگ جاری کرنے کویقینی بنانے کے لئے سودیسی سیل براڈکاسٹنگ سسٹم کی ملک گیر جانچ جاری ہے


انگریزی اور ہندی میں ٹیسٹ پیغامات موبائل فون پر موصول ہو سکتے ہیں۔ سسٹم کی توثیق کے مرحلے کے دوران وصول کنندگان کو کوئی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے

سی-ڈاٹ کا تیار کردہ نظام اب تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہا ہے۔19 سے زیادہ بھارتی زبانوں میں آفات اور موسمی واقعات کے الرٹس جاری کیے گئے ہیں

Posted On: 30 JUN 2025 5:46PM by PIB Delhi

مواصلات کی وزارت کامحکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی)، حکومت ہند کی  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، کے ساتھ مل کر، ملک بھر میں ،شہریوں کو بروقت معلومات فراہم کرنے کے لیے موبائل سے چلنے والے ڈیزاسٹر کمیونیکیشن سسٹم کو سرگرمی کے ساتھ فعال بنا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے نے سنٹر آف ڈویلپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈی او ٹی)کے ذریعے تیار کردہ انٹیگریٹڈ الرٹ سسٹم(ایس اے سی ایچ ای ٹی) کو فعال کیا ہے، جو کہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے تجویز کردہ کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) پر مبنی ہے۔ یہ سسٹم ہندوستان کی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) میں پہلے ہی فعال ہے اور مخصوص جغرافیائی علاقے میں رہ رہے شہریوں کو موبائل پر مختلف ہنگامی حالات یا ایمرجنسی سے متعلق ایس ایم ایس کے ذریعے الرٹ بھیجتا ہے۔یہ سسٹم وسیع پیمانے پر آفات سے نمٹنے کی اتھارٹیز کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں قدرتی آفات ، موسمی وارننگ اور طوفانی صورتحال کے دوران 19 سے زیادہ ہندوستانی زبانوں میں 6899 کروڑ سے زیادہ ایس ایم ایس بھیجے جاتے ہیں۔

سونامی، زلزلوں،  بجلی گرنے اور انسان کے ذریعے پیدہ کردہ ہنگامی حالات جیسے  گیس کےکا رساؤ یا کیمیائی خطرے کی صورتحال کے دوران  الرٹ جاری کرنے کے نظام کو تقویت دینے کے لئے ایس ایم ایس کے علاوہ سیل براڈ کاسٹ (سی بی) ٹیکنالوجی نافذ کی جارہی ہے۔ سیل براڈ کاسٹ سسٹم میں متاثرہ علاقے میں براڈ کاسٹ موڈ پر موبائل فونس کو الرٹ بھیجے جاتے ہیں۔ لہٰذا الرٹ کی ترسیل حقیقی وقت میں ہوتی ہے۔ محکمۂ مواصلات کا ترقی و تحقیق سے متعلق ممتاز مرکزسنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈی او ٹی)، عوامی ، ہنگامی حالات کے دوران سیل براڈ کاسٹ کی سودیسی تکنیک کو نافذ کرنے پر زور دیتا رہاہے۔

پین-انڈیا رول آؤٹ کے ایک حصے کے طور پر، سی بی سسٹم کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اس کے شروع ہونے سے پہلے اس کی افادیت اور مناسب کام کا پتہ لگایا جا سکے۔ یہ ٹیسٹنگ پورے ملک میں 2سے4 ہفتوں تک جاری رہے گی۔ اس مدت کے دوران، عوام کو ان کے موبائل ہینڈ سیٹس پر انگریزی اور ہندی میں ٹیسٹ پیغامات موصول ہو سکتے ہیں۔ یہ ’’ٹیسٹ پیغامات‘‘ صرف موبائل ہینڈ سیٹس کے ذریعے موصول ہوں گے جن میں سی بی ٹیسٹ چینلز فعال ہیں۔ جانچ کے مرحلے کے دوران، یہ پیغامات متعدد بار، ٹیسٹ چینل کے ذریعے، موبائل ٹاورز کے پورے نیٹ ورک (بیس اسٹیشن ٹرانس ریسیورز-بی ٹی ایس) میں سسٹم کے مناسب کام کو جانچنے کے لیے بھی موصول ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ پیغامات ایک منصوبہ بند ملک گیر جانچ کی مشق کا حصہ ہیں اور وصول کنندگان سے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹیسٹ پیغام کا مواد مندرجہ ذیل ہو گا:

انگریزی:

This is a TEST Cell Broadcast message sent by the National Disaster Management

Authority in coordination with the Department of Telecommunications (DoT), Government of India, as part of testing the Cell Broadcast solution for disseminating alerts. During the testing of the Cell Broadcast solution, you may receive this message multiple times on your mobile handset. Please ignore these message(s); no action is required at your end.

ہندی:

यह एक टेस्ट सेल ब्रॉडकास्ट संदेश है, जिसे राष्ट्रीय आपदा प्रबंधन प्राधिकरण (NDMA) ने दूरसंचार विभाग (DoT), भारत सरकार के साथ मिलकर सेल ब्रॉडकास्ट समाधान के परीक्षण के तहत भेजा है। परीक्षण के दौरान आपको यह संदेश अपने मोबाइल पर कई बार प्राप्त हो सकता है। कृपया इन संदेशों को अनदेखा करें, आपकी ओर से कोई कार्रवाई करने की आवश्यकता नहीं है।

 

ایک بار کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ اور فعال ہونے کے بعد، ٹیسٹ چینل کی سیٹنگز سے قطع نظر سی بی سسٹم کا استعمال تمام موبائل ہینڈ سیٹس پر متعدد ہندوستانی زبانوں میں حقیقی ہنگامی حالات کے دوران الرٹس جاری کرتے ہوئے وسیع اور جامع عوامی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔

ڈی او ٹی اس اہم ٹیسٹنگ مرحلے کے دوران عوام سے تعاون کی درخواست کرتا ہے اور اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ اس مدت کے دوران تمام ٹیسٹ پیغامات خالصتاً سسٹم کی توثیق کے مقاصد کے لیے ہیں اور وصول کنندہ کی جانب سے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید تفصیل کے لئے ڈی او ٹی ہینڈلس کو فالو کریں:-

X - https://x.com/DoT_India

Insta https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

 

****

ش ح-ض ر ۔ع د

UR No- 2295


(Release ID: 2140904)