وزارات ثقافت
وزیر اعظم وگیان بھون میں آچاریہ شری 108 ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے
Posted On:
27 JUN 2025 5:39PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 جون 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں آچاریہ شری 108 ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروگرام ایک سال پر محیط قومی خراج عقیدت کا باضابطہ آغاز ہے، جس کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے بھگوان مہاویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ، دہلی کے تعاون سے کیا ہے اور یہ اہتمام ہندوستان کے سب سے قابل احترام جین روحانی رہنماؤں، اسکالرز اور سماجی اصلاح کاروں میں سے ایک کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں ثقافتی، ادبی، تعلیمی اور روحانی اقدامات کے سلسلے کے ساتھ صد سالہ سال 28 جون 2025 سے 22 اپریل 2026 تک منایا جائے گا، ، جس کا مقصد آچاریہ شری 108 ودیانند جی مہاراج کی زندگی اور میراث کو منانا ہے۔
آچاریہ شری 108 ودیانند جی مہاراج 22 اپریل 1925 کو شیڈبل، بیلاگاوی (کرناٹک) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے کام کی شروعات کی اور 8,000 سے زیادہ جین اگامک شلوک کو یاد کرنے کے بعد جدید دور کے سب سے بڑے جین اسکالرز میں سے ایک بن گئے۔ انہوں نے جین فلسفہ اور اخلاقیات پر 50 سے زیادہ کام تصنیف کیے، جن میں جین درشن، انیکنت واد، اور موکش مرگ درشن شامل ہیں۔ انہوں نے کایوتسرگ مراقبہ، برہمچاریہ اور انتہائی کفایت شعاری پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کئی دہائیوں تک ننگے پاؤں ہندوستانی ریاستوں کا سفر کیا۔
سال 1975 میں، بھگوان مہاویر کے 2500 ویں نروان مہوتسو کے دوران، آچاریہ ودیانند جی نے تمام بڑے جین فرقوں کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے تاریخی کردار ادا کیا اور مستند جین پرچم اور نشان کو ڈیزائن کیا اور متعارف کرایا۔ پانچ رنگوں کا جھنڈا اور ہاتھ سے کندہ اہنسا کا نشان اس کے بعد سے تمام روایات میں جین برادری کی متحد علامت بن گیا۔
انہوں نے دہلی، ویشالی، اندور، اور شراونابیلاگولا سمیت پورے ہندوستان میں قدیم جین مندروں کی بحالی اور احیاء میں اہم کردار ادا کیا اور شراونابیلاگولا مہامستکابھشیک اور بھگوان مہاویر کے 2600 ویں جنم کلیانک مہوتسو سے قریبی طور پرجڑے رہے۔ انہوں نے بہار میں کنڈگرام (اب باسوکنڈ) کے مقام کی شناخت بھگوان مہاویر کی جائے پیدائش کے طور پر کی، جسے بعد میں 1956 میں حکومت ہند نے تسلیم کیا۔
متعدد اداروں اور پاٹھ شالاؤں کے بانی کے طور پر آچاریہ جی نے نوجوان راہبوں اور بچوں کے لیے، خاص طور پر پراکرت، جین فلسفہ اور کلاسیکی زبانوں میں تعلیم کو فروغ دیا۔ انہوں نے سرگرم بات چیت کے ذریعے درگذر کی رسومات، روحانی عرفان اور بین فرقہ ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا۔
افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے ممتاز جین اچاریہ، روحانی پیشوا، اراکین پارلیمنٹ، آئینی حکام، اسکالرز، نوجوان نمائندے اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔ پروگرام میں خراج تحسین اور یادگاری تقریبات کا ایک سلسلہ پیش کیا جائے گا:
افتتاحی تقریب کی جھلکیاں:
- ’’آچاریہ شری 108 ودیانند جی مہاراج کی زندگی اور وراثت’’ کے عنوان سے خصوصی طور پر تیار کردہ نمائش، نادر ذخیرہ مواد، تصاویر، سنگ میل اور فلسفیانہ شراکت کو اجاگر کرتی ہے۔
- ایک مختصر دستاویزی فلم کی نمائش جس میں ان کے روحانی سفر، سماجی شراکت اور قومی شعور پر اثرات کو بیان کیا گیا ہے۔
- صد سالہ سال کے موقع پر وزارت ثقافت کی جانب سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے کا اجراء
- ایک سوانحی جلد کا اجرا،جس میں آچاریہ جی کے ترک دنیا کے راستے، ادبی کاموں، ادارہ جاتی کوششوں اور ایک مصلح کے کردار کی تفصیل دی گئی ہے۔
- روحانی پیشوا، اسکالرز اور عوامی شخصیات کے خطابات، جو موجودہ دور میں ان کی تعلیمات کی افادیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
- وزیر اعظم ہند کا کلیدی خطاب، جس میں آچاریہ جی کے اہنسا، سچائی اور دھرم کے ورثے کو قومی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
صد سالہ سال میں ہندوستان بھر میں ایسے پروگرام شامل ہوں گے جن میں کمیونٹی کی شمولیت، نوجوانوں کی شرکت، بین المذاہب مکالمے، مندروں تک رسائی، اور جین ورثہ سے متعلق آگاہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آچاریہ ودیانند جی کا لازوال پیغام آنے والی نسلوں تک پہنچے۔
یہ قومی تہوار صرف ایک جشن نہیں ہے، بلکہ آچاریہ شری 108 ودیانند جی مہاراج کے ذریعہ پوری قوت سے اپنائی گئی ہندوستانی تہذیب کی لازوال اقدار ، سچائی، ہمدردی، نظم و ضبط اور عدم تشدد کی تصدیق کی ایک پُرجوش دعوت بھی ہے ۔
*******
(ش ح ۔ض ر۔م الف(
U. No. 2222
(Release ID: 2140243)