بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی345؍رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو فہرست سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کی
Posted On:
26 JUN 2025 5:28PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار کی سربراہی اور الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر ویویک جوشی کے ساتھ 345 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یو پی پی ایز) کو فہرست سے خارج کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ وہ جماعتیں ہیں ، جس نے 2019 سے گزشتہ چھ برسوں میں ایک بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیا اور ان جماعتوں کے دفاتر کہیں بھی فزیکل طور پر موجود نہیں پائے گئے۔یہ 345 غیر تسلیم شدہ جماعتیں ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
کسی بھی جماعت کو بلاوجہ فہرست سے خارج نہ کیا جائے، اس با ت کو یقینی بنانے کےلیے متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان (آر یو پی پی پیز) کووجہ بتاؤ نوٹس جاری کریں۔اس کے بعد ان جماعتوں کو اپنے موقف کے اظہار کے لیےموقع دیا جائے گا، جو کہ متعلقہ سی ای اوز کے ذریعے سماعت کی صورت میں ہوگا۔ کسی بھی آر یو پی پی ایز کو فہرست سے خارج کرنے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ہی کرے گا۔
ملک میں سیاسی جماعتیں (قومی، ریاستی یا رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتیں – آر یو پی پی ایز) عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 29اے کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے ساتھ رجسٹر کی جاتی ہیں۔اس دفعہ کے تحت جب کوئی تنظیم سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر ہو جاتی ہے تو اسے کچھ خصوصی مراعات اور فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں ٹیکس میں چھوٹ سمیت دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
یہ کارروائی سیاسی نظام کو صاف و شفاف بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے، تاکہ ان سیاسی جماعتوں کو فہرست سے خارج کیا جا سکے، جنہوں نے 2019 سے اب تک لوک سبھا، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسمبلیوں یا ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور جن کے دفاتر کو فزیکل طور پر تلاش بھی نہیں کیا جا سکا۔اس کارروائی کے پہلے مرحلے میں ایسی 345 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یو پی پی ایز) کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی، تاکہ سیاسی نظام کو شفاف اور درست بنایا جا سکے۔

-------------------
ش ح۔ م ع ن۔ص ج
UN-NO-2206
(Release ID: 2140093)