خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
حکومت وکست بھارت @2047 وژن کے تحت نوعمر لڑکیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک مشترکہ پائلٹ پہل ’نویا‘ (NAVYA) کا آغاز کرے گی
نویا کے ذریعے حکومت لڑکیوں کو ہنر، اعتماد اور مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے
Posted On:
23 JUN 2025 7:25PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کے وکست بھارت @2047 کے وژن تحت خواتین کی قیادت والی ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کے مطابق، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کے اشتراک سے 24 جون 2025 کو سون بھدر ، اتر پردیش میں نوعمر لڑکیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے دونوں وزارتوں کی مشترکہ پائلٹ پہل کا آغاز کرے گی۔
اس پروگرام کا مشترکہ طور پر آغاز ایم ایس ڈی ای کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری اور وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال محترمہ ساوتری ٹھاکر کریں گی۔
نویا ایک پائلٹ پہل ہے جس کا مقصد 16-18 سال کی نوعمر لڑکیوں کو کلاس 10 کی کم از کم اہلیت سے لیس کرنا ہے ، جس میں بنیادی طور پر غیر روایتی ملازمت کے کرداروں میں پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔ یہ پائلٹ پہل ملک کے 27 اضلاع میں نافذ کی جائے گی جس میں 19 ریاستوں میں پھیلے شمال مشرقی ریاستوں کے خواہشمند اضلاع شامل ہیں، جو پسماندہ علاقوں اور کمزور آبادیوں تک پہنچنے کے لیے حکومت کے جامع اور ہدفی اپروچ کی غماز ہے۔
اس لانچ کے ایک حصے کے طور پر، دونوں وزارتیں نوعمر لڑکیوں کے لیے ہنرمندی کی کوششوں پر ہم آہنگی کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے اپنے تعاون کو باضابطہ بنائیں گی۔ یہ پروگرام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) اور دیگر فلیگ شپ اسکل ڈیولپمنٹ اسکیموں کی طاقت وں پر توجہ مرکوز کرے گا۔
افتتاحی تقریب میں نوعمر لڑکیوں کے ساتھ بات چیت، پی ایم کے وی وائی اور پی ایم وشوکرما سرٹیفکیٹ کی تقسیم شامل ہوگی۔
نویا کے ذریعے بھارت سرکار لڑکیوں کو ہنر، اعتماد اور مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرے گی اور یقینی بنائے گی کہ ہر نوجوان عورت ترقی یافتہ، خود کفیل اور جامع مستقبل کی طرف بھارت کے سفر میں محرک بنے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2068
(Release ID: 2139021)