وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کے تحت آپشن استعمال کرنے کی کٹ آف کی تاریخ میں  تین ماہ یعنی 30 ستمبر 2025 تک توسیع

Posted On: 23 JUN 2025 5:55PM by PIB Delhi

 حکومت ہند  کےوزارت خزانہ نے 24 جنوری 2025 کو نوٹیفکیشن نمبر ایف ۔ نمبر ۔ ایف ایکس – 1/ 3/ 2024 –  کے ذریعہ مرکزی حکومت کے اہل ملازمین کے لیے یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو نوٹیفائی کیا تھا۔

اس فریم ورک کو فعال کرنے کے لیے، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے 19 مارچ 2025 کو پی ایف آر ڈی اے (این پی ایس کے تحت یونیفائیڈ پنشن اسکیم کے آپریشنلائزیشن) ضوابط، 2025 کو  نوٹیفائی  کیا تھا۔

ضوابط کے مطابق، موجودہ  اہل ملازمین، ماضی میں  ​​ریٹائر ہو چکے ، اورماضی میں فوت ہو چکے ​​ریٹائرڈ ملازمین کی قانونی طور پر شادی شدہ بیویوں کو اسکیم کے تحت اپنے اختیار کا استعمال کرنے کے لیے تین ماہ یعنی 30 جون 2025 تک کا وقت دیا گیا تھا۔

مختلف  شراکت داروں کی جانب سے کٹ آف تاریخ میں توسیع کی درخواست پر مبنی نمائندگیوں کے پیش نظر، حکومت ہند نے  موجودہ  اہل ملازمین، ماضی میں  ​​ریٹائر ہو چکے ، اورماضی میں فوت ہو چکے ​​ریٹائرڈ ملازمین کی قانونی طور پر شادی شدہ بیویوں کو یو پی ایس کے اختیار کو استعمال کرنے کے لیے کٹ آف کی تاریخ کو تین ماہ ، یعنی 30 ستمبر 2025 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

*************

(ش ح ۔ض ر  ۔اک م (

U. NO. 2061


(Release ID: 2138984)