وزارت اطلاعات ونشریات
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 23 جون کو صدر جمہوریہ کی تقاریر کا مجموعہ ’’ونگز ٹو اووَر ہوپس-والیوم II‘‘ اور ’’آشاؤں کی اُڑان- کھنڈ2‘‘ کا اجراء کریں گے
مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن صدر جمہوریہ کی تقاریر کے مجموعے کی تقریب میں شرکت کریں گے
پبلی کیشن ڈویژن صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعہ اپنی مدت کار کے دوسرے سال میں کی گئیں تقاریر پر مشتمل کتابیں شائع کرے گا
Posted On:
22 JUN 2025 5:10PM by PIB Delhi
’’ونگس ٹو اووَر ہوپس- والیوم II‘‘ 51 تقاریر کی احتیاط سے تیار کی گئی تالیف ہے، جو صدر جمہوریہ ہند مرمو کے دوسرے برس (اگست 2023- جولائی 2024) کے دوران ان کے نظریے، فلسفے اور ترجیحات پر ایک نظر ڈالتی ہے۔ راشٹرپتی بھون کے ذریعہ تالیف کردہ اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ماتحت پبلی کیشن ڈویژن کے ذریعہ شائع کردہ یہ کتاب حکمرانی، شمولیت اور قومی امنگوں پر ابھرتی ہوئی گفتگو کو بیان کرنے میں اپنے پیشرو کی پیروی کرتی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند کی تقاریر کی دوسری جلد، ہندی اور انگریزی دونوں میں اور ای-ورژن کے ساتھ، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 23 جون کو راشٹرپتی بھون کامپلیکس میں ایک تقریب کے دوران جاری کریں گے۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت جناب ایل مروگن بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
پبلی کیشن ڈویژن کے بارے میں
یہ کتابیں پبلی کیشن ڈویژن نے بڑی محنت سے تیار کی ہیں۔ حکومت ہند کے ایک سرکردہ اشاعتی ادارے کے طور پر، پبلی کیشن ڈویژن عوامی دلچسپی، قومی آزادی کی تحریک، ثقافت، فن اور ادب کے مختلف موضوعات پر کتابیں شائع کر رہا ہے اور آٹھ دہائیوں سے ہندوستان کے صدور اور وزرائے اعظم کی منتخب تقاریر کو دستاویزی شکل دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2019
(Release ID: 2138743)