وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کو ایران کے صدر کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی


صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو موجودہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا

وزیر اعظم نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری اور امن، سلامتی اور استحکام کی بحالی کی اپیل دوہرائی

وزیر اعظم نے بھارتی برادری کی وطن واپسی کو لے کر تعاون کے لیے صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کیا

دونوں قائدین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 22 JUN 2025 5:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج ایران کے صدر عزت مآب  جناب مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی

صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ پر اپنے نقطہ نظر کے بارے میں بتایا۔

وزیر اعظم نے حالیہ کشیدگی پر ہندوستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان امن اور انسانیت کے ساتھ ہے۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم نے فوری طور پر کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد ازجلد بحالی کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کی بحفاظت وطن واپسی کو لے کر مسلسل تعاون کے لیے صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون، سائنس اور تکنالوجی اور عوام سے عوام کے مابین تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2020


(Release ID: 2138733)