وزارات ثقافت
یوگا اور وراثت کا ملاپ: اے ایس آئی یادگاروں پر بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات
Posted On:
21 JUN 2025 12:01PM by PIB Delhi
یوگا کے عالمی دن کے ملک گیر عظیم الشان جشن میں، آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے زیراہتمام 81 تاریخی مقامات نے ہفتہ کے روز آیوش کی وزارت کے تعاون سے متحرک یوگا سیشن کی میزبانی کی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کی قیادت کی۔ یوگا کی جامع نوعیت پر زور دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ ”یوگا حدود، پس منظر، عمر یا صلاحیت سے بالاتر ہر کسی کے لیے ہے“۔ انھوں نے مزید کہا کہ ”اس یوگا ڈے کو انسانیت کے لیے یوگا 2.0 کے آغاز کا نشان بنائیں، جہاں اندرونی امن عالمی پالیسی بن جائے گی۔“
تھیم ’یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ‘، جسمانی تندرستی کو ذہن سازی سے جوڑنے میں دنیا کی قیادت کرنے کے ہندوستان کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے اور اس طرح عالمی سطح پر مجموعی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
گجرات میں ادلج کی واو سے لے کر کونارک کے سورج مندر تک، یہ تعمیراتی عجائبات ہر عمر کے لوگوں کی بڑے پیمانے پر یوگا میں شرکت کے پس منظر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان مقامات نے یوگا کے عظیم تہوار — ایک قدیم صحت مندانہ روایت — کا مشاہدہ کیا جسے آج زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں نے قبول کیا ہے۔
تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، کئی مرکزی وزرا نے اے ایس آئی سے محفوظ یادگاروں میں یوگا سیشن میں شمولیت اختیار کی، جس سے قومی تحریک کے طور پر یوگا کی اہمیت کو تقویت ملی۔
ملک بھر میں مختلف مقامات پر دیگر اہم شخصیات کی شرکت سمیت، ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے راجستھان کے جودھ پور کے مہران گڑھ قلعے میں، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب منوہر لال کھٹر نے دہلی کے جنتر منتر پر اور جناب پرہلاد جوشی نے پٹڈکل گروپ آف مانومنٹمیں شرکت کی۔ ان کی شرکت نے اتحاد اور ثقافتی فخر کے ایک طاقتور پیغام کے طور پر کام کیا، جس سے ملک بھر کے شہریوں کو یوگا کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے کی ترغیب ملی۔
وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی تقریب کو تمام 81 اے ایس آئی مقامات پر لائیو اسٹریم کیا گیا، جہاں شرکا نے متحد ہو کر اس کی پیروی کی۔
یوگا ہندوستان کی طرف سے دنیا کے لیے ایک انمول تحفہ ہے، جو پوری انسانیت کے لیے جامع فوائد کی پیشکش کرتا ہے۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1978
(Release ID: 2138357)