سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے بنیادی ڈھانچے کے سماجی و اقتصادی اثرات پر زور دیا؛کہا کہ اچھا اور مضبوط روڈ نیٹ ورک خوشحالی کا ذریعہ بنتا ہے
2047 تک وزیر اعظم کے وِکست بھارت کے ویژن کی تکمیل کے لیے ترقی اہم محرک ہے: مرکزی وزیر ہرش ملہوترا
میزورم میں انڈین روڈ کانگریس کی 233ویں مڈ-ٹرم کونسل میٹنگ سے خطاب کیا
Posted On:
20 JUN 2025 12:54PM by PIB Delhi
سڑک، ٹرانسپورٹ و شاہراہیں اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے بنیادی ڈھانچے کے سماجی و معاشی اثرات پر زور دیا اور کہا کہ ایک اچھا اور مضبوط سڑکوں کا نظام خطے میں خوشحالی لاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، وزیر اعظم کے وژن ‘‘وِکست بھارت 2047’’ کی تکمیل کی جانب ایک کلیدی محرک ثابت ہوگی۔
وہ آج میزورم کے آئیزول میں واقع یونیورسٹی کیمپس میں انڈین روڈز کانگریس (آئی آر سی) کی 233ویں مڈ ٹرم کونسل میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
اس اجلاس میں میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب لالدوہوما، میزورم حکومت کے کابینہ وزیر جناب وینلالھلانا اور رکن پارلیمان جناب رچرڈ وینلالھمنگئیا بھی موجود تھے۔
جناب ہرش ملہوترا نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں قومی شاہراہوں کی لمبائی میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو 2014 میں 91,000 کلومیٹر تھی اور اب تقریباً 1.47 لاکھ کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں دنیا کی بہترین آزمودہ ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت ہے اور تعمیراتی اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے، لیکن معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ پائیدار ترقیاتی طریقوں پر ہونی چاہیے اور اس وقت کی اہم ضرورت یہ ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں ماحول دوست طریقہ کار اور جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے۔
انہوں نے انڈین روڈز کانگریس کی تعریف کی، جو برسوں سے اپنی خدمات کی وجہ سے ایک ہمہ جہت تنظیم میں تبدیل ہو چکی ہےاور یہ ملک میں بہتر سڑکوں کے فروغ کے لیے وقف ہے۔ اس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اراکین، فوج کی انجینئرنگ سروسز، بارڈر روڈز آرگنائزیشن وغیرہ شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے قومی شاہراہوں پر تعمیراتی کاموں میں انڈین روڈز کانگریس کے کردار کو اجاگر کیا، کیونکہ یہ کام حکومت کی طرف سے سڑکوں اور پلوں کے لیے طے کردہ معیار سمیت کوالٹی اور سیفٹی اسٹینڈرڈز، اور آئی آر سی کے ضابطوں، رہنما خطوط اور خصوصی اشاعتوں کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں شمال مشرقی بھارت نے انفراسٹرکچر میں غیرمعمولی ترقی دیکھی ہے، جہاں تقریباً 10,000 کلومیٹر قومی شاہراہیں تعمیر کی گئیں، جن پر 1.07 لاکھ کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی، جس سے دور دراز اور سرحدی علاقوں سے جڑنے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
جناب ہرش ملہوترا نے یہ بھی کہا کہ بنیادی ڈھانچہ صرف کنکریٹ اور اسٹیل کا نام نہیں، بلکہ یہ معاشی ترقی کی بنیاد، خوشحالی کی راہ اور وزیر اعظم کے وژن ‘‘وِکست بھارت 2047’’ کی علامت ہے، جو ایک مضبوط، جامع اور عالمی سطح پر مسابقتی ملک کی تعمیر میں یقین رکھتا ہے۔





***
ش ح۔ ع ح۔ خ م
U.N-1932
(Release ID: 2137938)