صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 19 سے 21 جون تک اتراکھنڈ کے دورہ پر رہیں گی

Posted On: 18 JUN 2025 6:25PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند،محترمہ دروپدی مرمو 19 سے 21 جون 2025 تک اتراکھنڈ (دہرا دون) کا دورہ کریں گی۔ اس دورے کے دوران، وہ راشٹرپتی نکیتن میں قیام کریں گی اور مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح؍ سنگ بنیاد رکھیں گی۔

انیس جون کو صدر جمہوریہ ایک ایمفی تھیٹر کا افتتاح کریں گی اور راشٹرپتی نکیتن میں اسٹاف کوارٹرز، اصطبل اور بیرکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔

بیس جون کو صدر جمہوریہ راشٹرپتی نکیتن کو عوام کے دورے کے لیے کھولنے اور وزیٹر سہولیاتسنٹر، کیفے ٹیریا اور سووینئر شاپ جیسی عوامی سہولیات کا افتتاح کریں گی۔ وہ راشٹرپتی تپوون کے افتتاح اور راشٹرپتی ادھان کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔

راشٹرپتی نکیتن اور راشٹرپتی تپوون 24 جون 2025 سے عوام کے دیکھنے کے لیے کھلے رہیں گے۔

صدر جمہوریہ 20 جون کو دہرادون میںنابینا افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے کا بھی دورہ کریں گی جہاں وہ ایک نمائش اور ماڈل اسکول سائنس لیب کا مشاہدہ کریں گی اور طلباء سے بات چیت کریں گی۔ اسی شام میں، صدر جمہوریہ راج بھون، نینی تال کے 125 سال مکمل ہونے پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کریں گی۔

صدر جمہوریہ 21 جون کو یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اتراکھنڈ اسٹیٹ پولیس لائن میدان، دہرادون میں بڑے پیمانے پر منعقدیوگا  میں حصہ لیں گی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 1877

 


(Release ID: 2137456)