شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیدارناتھ سیکٹر میں آج ہیلی کاپٹرحادثہ


این ڈی آرایف اورایس ڈی آرایف کی ٹیموں کے ذریعہ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں

چاردھام یاترا کے لیے آرین ایوی ایشن کے آپریشنز کو فوری طورپرروک دیا گیاہے

Posted On: 15 JUN 2025 3:43PM by PIB Delhi

آرین ایوی ایشن کا بیل 407 ہیلی کاپٹر(رجسٹرڈ-وی ٹی-بی کے اے)جو سیکٹر ‘‘شری کیدارناتھ جی – آرین ہیلی پیڈ، گُپت کاشی’’   میں خدمات انجام دے  رہا  تھا،آج ایک المناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ مسافر،ایک شیر خوار بچہ  اور عملے کا ایک رکن سوارتھا۔

ہیلی کاپٹر نے گُپت کاشی سے 05:10 بجے اڑان بھری اور 05:18 بجے شری کیدارناتھ جی ہیلی پیڈ پر اترا۔ یہ گُپت کاشی کے لیے 05:19 بجے دوبارہ روانہ ہوا اور بتایا جاتا ہے کہ یہ 05:30-05:45 بجے کے درمیان گوری کنڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ابتدائی اشارے بتاتے ہیں کہ ممکنہ وجہ کنٹرولڈ فلائٹ ان ٹیرین (سی ایف آئی ٹی) ہو سکتی ہے، ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر وادی کے داخلی علاقے میں خراب  وزیبلٹی اور گھنے بادلوں کے باوجود پروازکررہاتھا۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی طرف سے تفصیلی تحقیقات کے ذریعے اصل وجہ کا تعین کیا جائے گا۔

حادثے کی جگہ پر این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس حاثے کے بعد11:00 بجے اُتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی طرف سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی  گئی،جس میں حکومت اتراکھنڈ کے سینئر افسران،سکریٹری (سول ایوی ایشن)، ڈی جی سی اے اور متعلقہ ٹیموں نے شرکت کی۔ مندرجہ ذیل فوری اقدامات کیے گئے ہیں:

1. چار دھام یاترا کے لیے آرین ایوی ایشن کے آپریشنز کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

2. میسرز ٹرانس بھارت ایوی ایشن سے تعلق رکھنے والے دو ہیلی کاپٹر—وی  ٹی-ٹی بی سی(پی آئی سی:کیپٹن یوگیش گریوال، سی پی ایل(ایچ-1435) اور وی ٹی-ٹی بی ایف(پی آئی سی:کیپٹن جتندر ہرجائی، سی پی ایل(ایچ-1046)- اسی طرح کے نامناسب موسمی حالات میں  پرواز کرتے پائے گئے جس کہ  وجہ سے   دونوں پائلٹوں کے لائسنس چھ ماہ کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں۔

3. خطہ میں تمام چارٹر اور شٹل ہیلی کاپٹر آپریشنز 15 اور 16 جون 2025 کو حفاظتی احتیاط کے طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

4. یو سی اے ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خدمات کی بحالی سے پہلے تمام آپریٹرز اور پائلٹس کے ساتھ ایک جامع جائزہ لے، تاکہ حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ مکمل  تیاری  کو یقینی بنایا جا سکے۔

5. یو سی اے ڈی اے ریئل ٹائم آپریشنز کی نگرانی کے لیے ایک مخصوص کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کرے گا اور کسی بھی خطرے کااشارہ  ملنے پر فوری  تدابیر کو یقینی بنائے گا۔

6. ڈی جی سی اے، کو شہری ہوا بازی کی وزارت کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیدارناتھ وادی میں ہیلی کاپٹر کی تمام سرگرمیوں کی فعال طور پر نگرانی کرنے اوریوسی اے ڈی اے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے کام کاج کا سختی سے جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر فضائی صلاحیت،حفاظت اور آپریشنز کے افسران کو تعینات کریں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہوا بازی کی حفاظت  کے تعلق سے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور کسی بھی آپریٹر کو موسم سے متعلق اور دیگر پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرواز کی اجازت  نہیں  دی جائیگی۔ وزارت نے ڈی جی سی اے کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام موجودہ دفعات کو مکمل اختیار کے ساتھ نافذ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی جان کے تقدس کو دیکھتے ہوئے فلائنگ آپریشنز میں نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔

***

ش ح- ف ا- ن ع

UR No 1758


(Release ID: 2136480)