عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اصلاحاتِ انتظامیہ و شکایاتِ عوام (ڈی اے آر پی جی) نے مئی 2025 کے مہینے کے لیے مرکزی وزارتوں/ محکموں کی کارکردگی پر مبنی مرکزی شکایات ازالہ اور نگرانی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 37ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی


مئی 2025 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے کل 1,24,101 شکایات کا ازالہ کیا گیا

مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلسل 35ویں مہینے، ماہانہ نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

محکمہ ٹیلی مواصلات، محکمہ ڈاک، اور بالواسطہ ٹیکس و کسٹمزکے مرکزی بورڈ نے مئی 2025 کے مہینے کے لیے جاری کردہ درجہ بندی میں گروپ اے کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی

مئی 2025 کے لیے جاری کردہ درجہ بندی میں وزارتِ قبائلی امور، وزارتِ پارلیمانی امور، اور محکمہ سرمایہ کاری و عوامی اثاثہ جات کا انتظام، گروپ 'بی' کیٹیگری میں سرفہرست رہا

Posted On: 13 JUN 2025 6:42PM by PIB Delhi

محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے مئی 2025 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور ان کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی جانب سے مرکزی وزارتوں/محکموں پر شائع کی جانے والی 37ویں رپورٹ ہے۔

مئی 2025 کی پیش رفت کے مطابق مرکزی وزارتوں/محکموں کی جانب سے 1,24,101 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارتوں/محکموں میں 1 مئی سے 31 مئی 2025 تک اوسط شکایت نمٹانے کا وقت 16 دن رہا ہے۔ یہ رپورٹس ڈی اے آر پی جی کی طرف سے اختیار کردہ 10 مرحلوں والے سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحاتی عمل کا حصہ ہیں جو شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے اور وقت کی مدت کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

رپورٹ میں مئی 2025 کے مہینے میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہونے والے نئے صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔ مئی 2025 میں کل 60,499 نئے صارفین رجسٹریشن کروائی ہے، جس میں سب سے زیادہ رجسٹریشن ریاست اتر پردیش سے ہوئی (10,043 رجسٹریشن)۔ فیڈ بیک کال سینٹر نے مئی 2025 میں 65,601 فیڈ بیک جمع کیے، جن میں سے 38,968 فیڈ بیک مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے جمع کیے گئے۔

مذکورہ رپورٹ وزارت/محکمہ کے لحاظ سے مئی 2025 میں عام سروس سینٹرز کے ذریعے درج شکایات کا تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو عام سروس سینٹر (سی ایس سی ) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زائد سی ایس سی ایس پر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ گاؤں سطح کے کاروباری افراد (وی ایل ای ایس ) سے منسلک ہیں۔ مئی 2025 میں سی ایس سی ایس کے ذریعے 5,653 شکایات درج کی گئیں۔ یہ رپورٹ ان بڑے مسائل/زمرہ جات کو بھی اجاگر کرتی ہے جن کے لیے سی ایس سی ایس کے ذریعے سب سے زیادہ شکایات درج کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں جائزہ( ریویو )میٹنگ ماڈیول کا بھی جائزہ پیش کیا گیا ہے، جو مرکزی وزارتوں اور محکموں میں فعال ہو چکا ہے۔ یہ ماڈیول سیکرٹری سطح پر عوامی شکایات کے جائزے کو آسان بناتا ہے، جس سے شکایات کے ازالے کے عمل کی کارکردگی میں اضافہ اور شہریوں کی اطمینان میں بہتری آتی ہے۔ مئی 2025 میں، مرکزی وزارتوں اور محکموں میں کل 28 جائزہ (ریویو) میٹنگ منعقد کی گئی ہیں۔

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے مئی 2025 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

۱۔ پی جی کیس:

مئی 2025 میں، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 1,25,332 شکایتی مقدمات موصول ہوئے، 1,24,101 شکایتی مقدمات کا ازالہ کیا گیا اور 60,892 شکایتی مقدمات زیر التواء ہیں۔

۲۔پی جی اپیلیں:

 
مئی 2025 میں 21,332 اپیلیں موصول ہوئیں اور 23,06 اپیلیں حل کی گئیں ۔


مرکزی سیکرٹریٹ میں یکم مئی 2025 سے 31 مئی 2025 کی مدت کے لیے 23,617 پی جی اپیلیں زیر التواء ہیں ۔

۳۔شکایات کے ازالے کا جائزہ اور اشاریہ (جی آر اے آئی) مئی 2025

  • ٹیلی مواصلات کا محکمہ ، محکمہ ڈاک اور بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم کا مرکزی بورڈ مئی 2025 کے لیے گروپ اے (500 سے زیادہ شکایات کے برابر) میں شکایات کے ازالے کے جائزے اور اشاریہ میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہیں ۔
  • وزارت قبائلی امور، وزارت پارلیمانی امور، اور محکمہ سرمایہ کاری و عوامی اثاثہ جات کی انتظامیہ مئی 2025 میں گروپ بی (500 سے کم شکایات) کے تحت شکایات کے ازالے کے جائزے اور اشاریہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں میں شامل ہیں۔

 

Report Link: https://darpg.gov.in/sites/default/files/2025-05-01.pdf

 

***

ش ح۔ ش آ۔م ا

Uno-1730


(Release ID: 2136245)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil