لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے جناب  کے ایس ہیگڈے کو گلہائے عقیدت پیش کیا

Posted On: 11 JUN 2025 3:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 جون 2025: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے سابق اسپیکر، لوک سبھا، جناب کے ایس ہیگڑے کو آج ان کی یوم پیدائش پر، سمودھان سدن میں ان کی تصویر پرخراج عقیدت پیش کیا ۔

ڈپٹی چیئرمین راجیہ سبھا جناب  ہری ونش؛ ممبران پارلیمنٹ، سابق ممبران پارلیمنٹ، سکریٹری جنرل لوک سبھا جناب  اتپل کمار سنگھ، سکریٹری جنرل راجیہ سبھا جناب پی سی مودی اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں سکریٹریٹس کے سینئر افسران نے بھی جناب  ہیگڑے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب  کے ایس ہیگڑے ایک نامور پارلیمنٹیرین اور ایک اعلیٰ شہرت یافتہ ماہر قانون تھے۔میسور ہائی کورٹ کے جج کے طورپر اپنی تقرری  سے استعفیٰ دینے کے بعد  وہ پہلی بار 1952 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 1957 تک ایوان کے رکن رہے۔ بعد میں، انہوں نے  دہلی اور ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر کام کیا۔ 1967 میں، انہیں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا گیا، جہاں وہ 30 اپریل 1973 کو اپنے استعفیٰ تک برقرار رہے۔ 1977 میں، جناب  ہیگڑے بنگلور جنوبی حلقہ سے چھٹی لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ 21 جولائی 1977 کو، ڈاکٹر نیلم سنجیوا ریڈی کے استعفیٰ کے بعد، جناب  ہیگڈے کو لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ جنوری 1980 میں اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد، جناب  ہیگڑے نےکرناٹک میں اپنے آبائی مقام پر سکونت اختیار کر لی۔ جناب  ہیگڑے کا انتقال 24 مئی 1990 کو ہوا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں جناب کے ایس ہیگڈے کی پروفائل پر مشتمل ایک کتابچہ معززین کو پیش کیا گیا۔

***********

U.No. 1676

(ش ح۔  ا م ۔ن م)


(Release ID: 2135687)