وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگا پورٹل پر اندراج کی تعداد 50,000سے تجاوز،قومی تندرستی تحریک کو تقویت


راجستھان 11,000 سے زیادہ رجسٹرڈ تنظیموں کے ساتھ سر فہرست

ملک گیر رفتار: ادارے ، کارپوریٹ اور کمیونٹیز ایک ساتھ

Posted On: 10 JUN 2025 4:45PM by PIB Delhi

مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے میں ہندوستان کی قیادت کے مضبوط اظہار کے طور پر، 21 جون (یوگ سنگم) کو یوگ کے 11 ویں بین الاقوامی دن کی تقریب نے ایک تاریخی سنگ میل طے کیا ہے۔ ملک بھر سے 50,000 سے زیادہ تنظیموں نے 21 جون 2025 کو صبح 6:30 بجے سے صبح 7:45 بجے تک یوگ سنگم کے اہتمام کے لیے اندراج کیا ہے ، جس سے اجتماعی شرکت کے لیے ایک نیا معیار قائم ہوا ہے۔

راجستھان یوگ سنگم 2025 کے لیے 11,000 سے زیادہ بااثر تنظیموں کے اندراج کےساتھ سرفہرست ہے جو تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس قابل ذکر شرکت کے بعدتلنگانہ کے 7,000 سے زیادہ اورمدھیہ پردیش کے تقریباً 5,000 اداروں نے اندراج کرایا ہے۔

اس سال کا موضوع 'ایک کرۂ ارض، ایک صحت کے لیے یوگ' دنیا بھر کے لیے اتحاد اور تندرستی کے لیے اپیل ہے۔ آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمز اور مرکزی یونیورسٹیوں جیسے اہم ادارے ، ساتھ ہی بہت سے کارپوریٹس اور نجی ادارے عالمی تندرستی کے لیےسرگرمی سےاندراج کرارہے ہیں اور اپنے عزم کوظاہر کر رہے ہیں۔

اس سال کی تقریبات پچھلے ایڈیشن کے کامیاب غیر منتشر ماڈل پر بنی ہیں، جس میں آیوش کی وزارت یوگ سنگم پورٹل: Yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam کے ذریعے عوامی مشغولیت میں اضافہ کر رہی ہے۔

یوگ سنگم میں حصہ لینے کا طریقہ:

  1. ملاحظہ کریں: https://yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam
  2. اپنے گروپ یا تنظیم کو رجسٹر کریں
  3. 21 جون 2025 کو صبح 6:30 بجے سے صبح 7:45 بجے تک یوگا سیشن کا انعقاد
  4. باقاعدہ توثیق نامہ حاصل کرنے کے لیے ایونٹ کے بعد شرکت کی تفصیلات اپ لوڈ کریں

ایک لاکھ سے زیادہ مقامات پر آئی ڈی وائی پروگرام ، یوگ سنگم 2025 کی میزبانی کی توقع کے ساتھ آیوش کی وزارت شہریوں، اداروں اور برادریوں کو ہندوستان کی لازوال حکمت کے اس عالمی جشن میں اکٹھا ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ آئیے ہم ایک ساتھ چلیں، ایک ساتھ سانس لیں اور ایک ساتھ ترقی کریں-ایک صحت مند ، زیادہ سازگار دنیا کے لیے۔

******

ش ح۔ ک ح۔ت ا

U.No.1629


(Release ID: 2135443)